Book Name:Hazrat Salman Farsi Ki Duniya Se Be Raghbati

اپنے رَبِّ کریم سے بہت زیادہ قریب ہوتا ہے ، اس لئے تم سجدے میں بکثرت دُعائیں کیا کرو! ([1])  * مسلم شریف کی حدیثِ پاک میں ہے ، سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : کثرت سے سجدے کیا کرو کیونکہ تم جب بھی اللہ پاک کے لئے سجدہ کرو گے ، اللہ پاک تمہارا ایک درجہ بلند فرما دے گا اور اس کے بدلے تمہاری ایک خطا معاف فرمائے گا([2]) *  حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے روایت ہے ، رسولِ اکرم ، نورِ مجسم صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : سجدے کے نشانات کے سِوا انسان کے سارے جسم کو آگ جلائے گی ، اللہ پاک نے جہنّم پر حرام کر دیا ہے کہ وہ سجدے کے نشانات کو جلائے۔ ([3])     

اِسٹام کی تحریر

شیخِ طریقت ، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی انمول کتاب “ فیضانِ نماز “ صفحہ : 258 پر لکھتے ہیں : ایک نیک بندے سے کسی نے اپنی پریشانیوں کا رونا روتے ہوئے کہا : جو کام کرتا ہوں ، وہ الٹا ہو جاتا ہے ، کیا کروں! اُس نیک بندے نے پوچھا : اِسْٹام (Stamp) دیکھی ہے؟ بولا : دیکھی ہے۔ پوچھا : کیا جانتے ہو کہ اِسْٹام (Stamp) پر لکھائی کیسےہوتی ہے؟ کہنے لگا : اس پر اُلٹی لکھائی ہوتی ہے۔ فرمایا : کیا بتا سکتے ہو وہ سیدھی کیسے ہوتی ہے؟ جواب دیا : جب اِسْٹام (Stamp) کاغذ پر لگتی ہے تو الفاظ سیدھے ہو جاتے ہیں۔ فرمایا : جس طرح اِسْٹام (Stamp) اپنی پیشانی کاغذ پر ٹیکتی ہے تو اس کے اُلٹے الفاظ سیدھے ہو جاتے ہیں ، اسی طرح تُو بھی وُضُو کر کے مسجِد میں جا اور اپنے خالِق و مالِک کے حُضُور ماتھا ٹیک (یعنی سجدہ کر) ، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!


 

 



[1]...مسلم ، صفحہ : 198 ، حدیث : 1083۔

[2]...مسلم ، صفحہ : 199 ، حدیث : 1093۔

[3]...مسلم ، صفحہ : 96 ، حدیث : 451۔