Book Name:Hazrat Salman Farsi Ki Duniya Se Be Raghbati

تیرے بھی اُلٹے کام سیدھے ہو جائیں گے۔

خُوب سجدے میں اے  بھائی! گِڑ گِڑا کر کر  دُعا           کام بن جائے گا تیرا اَز طفیلِ مصطفےٰ

اللہ پاک ہم سب کو فرض نمازوں کے ساتھ ساتھ خوب نوافِل پڑھنے اور کثرت سے سجدے کرنے کی سعادت عنایت فرمائے۔

فرائِض پڑھوں ، خوب نفلیں پڑھوں میں               کرم کر خُدا! خُوب سجدے کروں میں

آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

مولا علی شیر  خُدا رضی اللہ عنہ کا ذِکْرِ خیر

پیارے اسلامی بھائیو! 13 رَجَبُ الْمُرَجَّب کو مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ امیر المؤمنین حضرت مولا علی شیرِ خُدا ، مشکل کشا رَضِیَ اللہُ عَنْہ کایومِ وِلادت ہے ، اس مناسبت سے آئیے! مختصر طَور پر ذِکْرِ مولا علی رَضِیَ اللہُ عَنْہ کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتے ہیں۔

مولا علی رَضِیَ اللہُ عَنْہ کا مختصر تعارف

* امیر المؤمنین مولا علی مشکل کشا رَضِیَ اللہُ عَنْہ 13 رَجَبُ الْمُرَجَّب کو مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے * آپ کی والدہ نے آپ کا نام حیدر اور والِدِ صاحب نے علی رکھا * حُضُورِ اکرم ، نورِ مجسم صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے آپ کو اَسَدُ اللہ کے لقب سے نوازا * اس کے عِلاوہ مُرتضیٰ  (یعنی چُنَا ہوا) ،  کَرَّار(یعنی پلٹ پلٹ کر حملہ کرنے والا) ،  شیرِ خُدا اور مولا مشکل کشا  حضرت علی رَضِیَ اللہُ عَنْہ کے مشہور القاب ہیں * حضرت مولا علی رَضِیَ اللہُ عَنْہ مکی مدنی آقا ،