Book Name:Hazrat Salman Farsi Ki Duniya Se Be Raghbati

پیارے مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کے چچا زاد بھائی ہیں([1])* مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمان غنی رَضِیَ اللہُ عَنْہ کی شہادت کے بعد اَنْصار و مہاجرین نے حضرت مولا علی رَضِیَ اللہُ عَنْہ کی بیعت کی ، ([2]) یُوں آپ امیر المؤمنین و خلیفةُ الْمُسْلِمِیْن منتخب ہوئے  * حضرت مولا علی رَضِیَ اللہُ عَنْہ 4 سال ، 8 ماہ ، 9 دِن مَسْنَدِ خِلافت پر رونق افروز رِہنے کے بعد 21 رمضان المبارک کو دُنیائے فانی سے رُخصت ہوئے۔ ([3])

اَصْلِ نسلِ صَفَا ، وجہِ وَصْلِ خُدا              بابِ فَضْلِ وِلایت پہ لاکھوں سلام

 وضاحت : حضرت علی المرتضی رَضِیَ اللہُ عَنْہ خالِص پاک سادات کی جڑ اور بنیاد ہیں ، اللہ پاک کا مُقَرَّب بننے  کا سبب ہیں ، وِلایت ملنے کا دروازہ ہیں ، آپ پر لاکھوں سلام ہوں۔

کرامت دیکھ کر راہِب نے کلمہ پڑھ لیا

مقامِ صِفِّیْن جاتے ہوئے حضرت مولا علی رَضِیَ اللہُ عَنْہ کا لشکر ایسے میدان سے گزرا ، جہاں پانی نہیں تھا ، پُورا لشکر پیاس کی شِدَّت سے بےتاب ہو گیا ، وہاں ایک گِرجا تھا ، اس کے راہِب نے بتایاکہ یہاں سے دو فرسخ (یعنی تقریباً 14 کلومیٹر) کے فاصلے پر پانی مِل سکے گا۔ اس صُورتِ حال میں حضرت مولا علی رَضِیَ اللہُ عَنْہ خَچّر پر سوار ہوئے اور ایک جگہ سے زمین کھودنے کا حکم دیا۔ کھدائی شروع ہوئی ، ایک پتھر ظاہِر ہوا ، اسے نکالنے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں ، یہ دیکھ کر مولا مشکل کشا رَضِیَ اللہُ عَنْہ سُواری سے اُترے اور دونوں


 

 



[1]...مرآۃ المناجیح ، جلد : 8 ، صفحہ : 412خلاصۃً۔

[2]...تاریخ الخلفاء ، فصل فی مبایعۃ ، صفحہ : 111بتغیر۔

[3]...معرفۃ الصحابۃ ، جلد : 1 ، صفحہ : 100۔