Book Name:Hazrat Salman Farsi Ki Duniya Se Be Raghbati

فیضان مدینہ “ موبائل ایپلی کیشن  متعارف کروائی ہے ۔ اس ایپلی کیشن میں یہ بہترین آپشنز موجود ہیں : * پچھلے تمام ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی PDF* تمام ماہناموں کے مضامین (آرٹیکلز) ٹیکسٹ کی صورت میں موجود ہیں* جن کو کاپی کر کے شیئر کیا جاسکتا ہے*  سرچ آپشن جس میں تمام ماہناموں میں سرچ کر کے کوئی بھی چیز تلاش کی جا سکتی ہے* تمام  مضامین کی موضوعات کے اعتبار سے ترتیب۔ اسمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین پلے سٹور سے اس اپیلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کر کے خود بھی استفادہ حاصل کریں اور دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی ترغیب دلائیں ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

   پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّمنےفرمایا : مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِي فَقَدْ اَحَبَّنِي وَمَنْ اَحَبَّنِي كَانَ مَعِي فِي الْجَنَّةِ جس  نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ([1])

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا!           جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

لباس کی سنتیں اور آداب

2فرامینِ مصطفےٰصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : : جو شخص کپڑا پہنے اور یہ پڑھے : اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ ہٰذَا ، وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِ حَوْلٍ مِّنِّیْ وَلَا قُوَّۃٍ ، تو اس کے اگلے پچھلے گناہ مُعاف ہو جائیں


 

 



[1]...مشکوٰۃ ، کتابُ : الْاِیمان ، بابُ : الْاِعْتِصَام ، جلد : 1 ، صفحہ : 55 ، حدیث : 175۔