Book Name:Hazrat Salman Farsi Ki Duniya Se Be Raghbati

کے لئے سلام بھیجا کرتے تھے۔ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی شان بیان کرتے ہوئے ان کا پیارا اللہ پاک فرماتا ہے :

مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِؕ-وَ الَّذِیْنَ مَعَهٗۤ اَشِدَّآءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَآءُ بَیْنَهُمْ   (پارہ : 26 ، سورۂ فتح : 29)

ترجمہ کنزالایمان : مُحَمَّداللہکے رسول ہیں  اور ان کے ساتھ والے کافروں  پر سخت ہیں  ا ور آپس میں  نرم دل۔

تفسیرصراط الجنان میں ہے : صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان آپس میں  ایسے نرم دل اورایک دوسر ے کے ساتھ ایسے محبت و مہربانی کرنے والے تھے جیسے ایک باپ اپنے بیٹے کے ساتھ کرتا ہے۔ ([1])

پیارے اسلامی بھائیو! صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے اس مبارک انداز میں ہمارے لئے بھی نصیحت ہے ، ہمیں چاہئے کہ ہم بھی اپنے مسلمان بھائیوں کی نفرت ، بغض و کینہ (یعنی پوشیدہ دشمنی) ہر گز ہر گز دِل میں نہ آنے دیں ، اپناسینہ صاف شفّاف رکھیں اور اپنے مسلمان بھائیوں سے صِرْف و صِرْف اللہ پاک کی رضا کے لئے محبت کیا کریں۔ حدیثِ پاک میں  ہے : مسلمان آپس میں ایک جسم کی مانند ہیں کہ ایک عُضْو تکلیف میں ہو تو تمام اَعْضا متاَثِّر ہوتے ہیں۔([2])

مبتلائے درد کوئی عضو ہو روتی ہے آنکھ           کس قدر ہمدرد سارے جسم کی ہوتی ہے آنکھ

اللہ پاک ہمیں آپس میں پیار ، محبت ، اتفاق و اتحاد اور بھائی چارے کے ساتھ مِل جُل کر شفقت و نرمی والی زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم۔


 

 



[1]...تفسیر صراط الجنان ، پارہ : 26 ، سورۂ فتح ، زیر آیت : 29 ، جلد : 9 ، صفحہ : 387۔

[2]...مسلم ، کتابُ الْبِر وَ الصِّلہ ، صفحہ : 1001 ، حدیث : 2586۔