Book Name:Ibadat Ki Lazzat Kaisay Hasil Ho?
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف (ترجمہ : میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
پیارے اسلامی بھائیو! نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف کا معنی ہے : میں نے سُنَّت اعتکاف کی نیت کی۔ نیت دِل کے ارادے کا نام ہے ، لہٰذا جب بھی مَسْجِد میں حاضِری ہو ، ہر بار یاد کر کے ، دِل میں ارادہ رکھ کر عربی ، اردو یا کسی بھی زبان میں اعتکاف کی نیت کر لینی چاہیے ، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! جب تک مسجد میں رہیں گے ، نفل اعتکاف کا ثواب بھی ملتا رہے گا۔ یاد رکھئے! مسجد میں کھانا ، پینا ، سونا ، سحری افطاری کرنا ، دَم کیا ہوا پانی پینا وغیرہ شرعاً جائِز نہیں ، اعتکاف کی نیت کر لیں گے تو یہ کام بھی جائِز ہو جائیں گے۔
فرمانِ آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : جس نے کتاب میں مجھ پر دُرُوْد پاک لکھا تو جب تک میرا نام اُس میں لکھا رہے گا فرشتے اس کے لئے اِسْتِغْفَار(یعنی بخشش کی دُعا)کرتے رہیں گے۔ ([1])
عجب کرم کہ خود مجرموں کے حامی گناہگاروں کی بخشش کرانے آئے ہیں
وہ پرچہ جس میں لکھا تھا دُرود اُس نے کبھی یہ اس سے نیکیاں اُس کی بڑھانے آئے ہیں([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد