Book Name:Ibadat Ki Lazzat Kaisay Hasil Ho?

لوگوں کو یہ نہ مِل سکیں تو جان لو کہ ان پر بھلائی کے دروازے بند ہو گئے۔ ([1])

اللہُ اَکْبَر! غور فرمائیے! نماز ، تِلاوت اور دُعا کی لذّت سے محروم ہو جانا کیسا نقصان دِہ ہے...!! افسوس! آج ہمارا حال کچھ ایسا ہی ہے*نمازوں میں ہمارا دِل نہیں لگتا* تِلاوت کی بات کی جائے تو شاید کئی کئی مہینے گزر جاتے ہیں تِلاوت کی طرف تَوَجُّہ بھی نہیں جاتی*ہاں! ایک دُعا ہے کہ ہم نمازوں کے بعد مانگ لیتے ہیں* وہ بھی کیسے مانگتے ہیں؟ *ہمارا دُعا کرنے کا انداز کیسا ہوتا ہے؟ *دُعا میں ہماری تَوَجُّہ کہاں ہوتی ہے؟* دُعا میں خشوع و خضوع کتنا ہوتا ہے؟ یہ سب چیزیں غور طلب ہیں۔   

نہایت افسوس کی بات ہے! * ہم عِبَادت سے ، زِندگی کے اَصْل مقصد سے دُور ہوئے *نماز وں کا ذوق و شوق کم ہوا* دُعا مانگنے کا رجحان کم سے کم ہوتا گیا* ہم نے قرآنِ کریم کو ادب سے الماری میں سجا کر تو رکھا مگر اس کی تِلاوت کر کے دِلوں کا زنگ دُور نہ کیا تو ہمارے حالات بگڑتے چلے گئے* آج ہمارا معاشرہ تباہی کی طرف بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے* گھروں میں لڑائی جھگڑے ہیں* سکون نہیں ہے* کاروباری مسائِل ہیں* دِلوں میں بےچینی ہے* آپس میں محبتیں دَم توڑ رہی ہیں* ایک دوسرے کا احترام کم سےکم ہوتا جا رہا ہے*معاشرے میں پریشانیاں دِن بَدِن بڑھتی ہی جا رہی ہیں ، یہ سب کیا ہے؟ یہ اپنے مقصد سے مُنہ موڑنے کا نتیجہ ہے ، عِبَادت سے دُوری کا اَثَر ہے۔  اللہ پاک ہمیں ذوقِ عبادت نصیب کرے ۔

عبادت میں گزرے مِری زندگانی                 کرم ہو کرم یاخدا یا الٰہی

دے شوقِ تلاوت دے ذوقِ عبادت             رہوں بَاوُضو میں سدا یا الٰہی


 

 



[1]...شعب الایمان ،  جلد : 5 ، صفحہ : 447 ، حدیث : 7226۔