Book Name:Ibadat Ki Lazzat Kaisay Hasil Ho?

پیارے اسلامی بھائیو!  ہم اگر سکون چاہتے ہیں ، دُنیا اور آخرت میں کامیابیوں کےخواہش مند ہیں تو اس کے لئے ہمیں اپنے مقصد سے جُڑ جانا ہو گا ، اپنے بزرگوں کی سیرت سے راہنمائی لینی ہو گی اور عبادت میں دِل لگانا ہو گا۔ اس کے سِوا انسان کی عزّت کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔

انسان کی اَصْل عزّت عبادت میں ہے

والِدِ اعلیٰ حضرت مولانا نقی علی خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : تمام کمالات کی اَصْل عِبَادت ہے اور انسان کی اَصْل عزّت بارگاہِ الٰہی میں سَر جھکانے ہی  میں ہے۔ ([1])  قرآنِ مجید  میں اِرْشاد ہوتا ہے :

مَنْ كَانَ یُرِیْدُ الْعِزَّةَ فَلِلّٰهِ الْعِزَّةُ جَمِیْعًاؕ-  (پارہ : 22 ، سورۂ فاطر : 10)                  

ترجمہ کنز الایمان : جسے عزّت کی چاہ ہو تو عزّت تو سب اللہ کے ہاتھ ہے۔

اس آیت کی تفسیر میں حضرت قتادہ ر َضِیَ اللہُ عَنْہُ فرماتے ہیں : مَنْ کَانَ یُرِیْدُ الْعِزَّۃَ فَلْیَتَعَزِّزْ بِطَاعَۃِ اللہ  جو عزّت چاہے ، اس کو اللہ پاک کی اِطاعت میں طلب کرے یعنی عزّت خدا  کی بندگی  سے حاصِل ہوتی ہے۔  ([2])

عبادت میں لذّت کیسے مِلے...؟

عموماً ذہنوں میں یہ خَلِش رہتی ہے کہ ہم نماز تو پڑھتے ہیں ، تِلاوت بھی کرتے ہیں ، جتنی ہو سکے عبادت کرتے ہیں مگر عِبَادت میں دِل نہیں لگتا ، عِبَادت کی لذّت نصیب نہیں


 

 



[1]...انوارِ جمال مصطفےٰ ، صفحہ : 323ملخصاً۔

[2]...تفسیرِ خازن ، پارہ : 22 ، سورۂ فاطر ، زیرِ آیت : 10 ، جلد : 3 ، صفحہ : 453۔