Book Name:Ibadat Ki Lazzat Kaisay Hasil Ho?

لذّتِ عبادت پانے کا ایک بہترین طریقہ

پیارے اسلامی بھائیو!  عِبَادت میں لذّت پانے کا ایک بہترین طریقہ یہ بھی ہے کہ ہم اللہ پاک کے نیک بندوں کی صحبت اختیارکریں ،  الحمد للہ! اللہ پاک کے نیک لوگوں کے پاس اُٹھنے بیٹھنے سے ،  ان کی باتیں سننے ، ان کی طرف محبت سے دیکھنے اور ان کی سیرت اپنانے کی برکت سے دِل کی سختی دُور ہوتی اور فِکْرِ آخرت  نصیب ہوتی ہے۔ حضرت جعفر بن سلیمان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : میں جب کبھی اپنے دِل میں سختی پاتا تو صبح سویرے حضرت محمد بن واسع رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی خِدمت میں حاضِر ہو جاتا ، اس کی برکت سے مجھے فائدہ پہنچتا تھا۔ ([1])

فتح محمد نمازی بن گیا

میاں شیر محمد شرقپوری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ پاکستان کے مشہور اَوْلیائے کرام میں سے ہیں ، ایک مرتبہ آپ کے ایک مرید نے آپ کی خِدْمت میں عرض کیا : عالی جاہ! میرا ایک بیٹا ہے : فتح محمد۔ میں نے اسے بڑے شوق سے حافِظِ قرآن بنایا مگر وہ نماز نہیں پڑھتا۔ میاں شیر محمد شرقپوری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے فرمایا : اُسے ہمارے پاس لے آنا۔ چنانچہ مُرِید 2 دِن کے بعد اپنے بیٹے کو ساتھ لے کر حاضِر ہو گیا اور عرض کیا : حُضُور! فتح محمد حاضِر ہے۔ میاں شیر محمد رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے بڑے پیار سے پوچھا : فتح محمد نماز کیوں نہیں پڑھتے؟ عرض کیا : نماز میں میرا دِل نہیں لگتا ، اگر نماز پڑھوانی ہے تو دِل لگا دو۔

میاں شیر محمد رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ چٹائی پر لیٹے ہوئے تھے ، فتح محمد کی بات سُن کر جوش میں


 

 



[1]...حِلْیَۃُ الْاَوْلیا ، جلد : 2 ، صفحہ : 395۔