Book Name:Ibadat Ki Lazzat Kaisay Hasil Ho?

سے آئیے! حُصُولِ برکت کے لئے امام جعفر صادِق رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ  کا مختصر ذِکْرِ خیر سُن لیتے ہیں۔

امام جعفر صادِق رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ  کا مختصر تعارُف

آپ کا نام : جعفر اور کُنیت : ابو عبد اللہ ہے۔   امام جعفر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ  کی سچائی بہت مشہور تھی ، اس لئے آپ کو صادِق (یعنی سچ بولنے والا) کہا جاتا ہے۔ ([1]) امام جعفر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ  80 ہجری میں پیدا ہوئے۔ آپ حسینی سید ہیں۔ آپ امام محمد باقِر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ  کے بیٹے ، امام زینُ الْعَابِدِینرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ  کے پوتے ا ور سَیِّدُ الشُّہَداء ، شَہیدِ کربلا حضرت امام حسین رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ  کےپڑپوتے ہیں۔ امام جعفر صادِق رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ  کے نسب شریف سے متعلق ایک بڑی دلچسپ بات یہ ہے کہ آپ کی والدہ محترمہ حضرت اُمِّ فَرْوَہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا مسلمانوں کے پہلے خلیفہ حضرت ابو بکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ  کی اَوْلاد سے ہیں۔ یُوں امام جعفر صادِق رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ  والِد کی جانِب سے حسینی ہیں اور والِدہ کی جانِب سے صدیقی ہیں۔ ([2])

حضرت امام جعفر صادِق رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ  68 سال اس دُنیا میں تشریف فرما رہے ، آپ نے 15 رجب المرجب ، 148 ہجری کو وِصَال فرمایا۔ آپ کا مزار مبارک جنّتُ البقیع میں ہے۔ ([3])

عَظَمتِ امام جعفر!    مرحبا! مرحبا!         بَرَکتِ امام جعفر!     مرحبا! مرحبا!

صداقتِ امام جعفر!   مرحبا! مرحبا!         شرافتِ امام جعفر!   مرحبا! مرحبا!

سیادتِ امام جعفر!    مرحبا! مرحبا!         کرامتِ امام جعفر!    مرحبا! مرحبا!


 

 



[1]...وفیات الاعیان ، جلد : 1 ، صفحہ : 168۔

[2]...سِیَرْ اَعْلَام ُالنُبَلَا ، جلد : 6 ، صفحہ : 438۔

[3]...وفیات الاعیان ، جلد : 1 ، صفحہ : 168۔