Book Name:Ibadat Ki Lazzat Kaisay Hasil Ho?

انگور کھا لینے کے بعد اُس  نیک بزرگ نے دونوں نئی چادروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : ان دونوں میں سے جو چاہو رکھ لو! میں نے کہا : مجھے چادر کی ضرورت نہیں۔ چنانچہ اُنہوں نے دونوں چادریں اپنے جسم پر لپیٹ لیں ،  پُرانی چادریں جو نیچے بچھائی تھیں ، انہیں ہاتھ میں پکڑا اور ایک طرف کو چل دئیے ، میں بھی ان کے پیچھے پیچھے ہو لیا۔ جب ہم صفا و مروہ کے قریب پہنچے تو ایک غریب شخص نے پُکار کر کہا : اے رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے شہزادے! میرا تَن ڈھانپئے!

اُس نیک بزرگ نے ہاتھ میں پکڑی ہوئی چادریں اس غریب کو دِیں اور آگے چل دئیے۔ اب میں اس غریب شخص کے پیچھے گیا اور اُس سے پوچھا : آپ کوجس نے چادریں دِیں ، یہ کون ہیں؟ وہ غریب شخص بولا : یہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے شہزادے امام جعفر صادِق رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ  ہیں۔

اللہُ اَکْبَر! اب میں نے امام جعفر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ  کو تلاش کرنا شروع کیا ، تاکہ آپ سے اَحادیث سُنوں مگر افسوس! میں دوبارہ ملاقات سے محروم رہا۔ ([1]) اللہ پاک کی ان پر رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری بےحساب بخشش ہو۔

آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔   

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد    

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : نیک اَعْمال

پیارے اسلامی بھائیو!  عِبَادت کا ذوق و شوق بڑھانے ، لذّتِ عبادت کی نعمت پانے اور اولیائے کرام کی محبت دِل میں اُجاگر کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ


 

 



[1]...حکایتیں اور نصیحتیں ، صفحہ : 437۔