Book Name:Ibadat Ki Lazzat Kaisay Hasil Ho?

اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور 12 دینی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے! اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!دین و دُنیا کی بےشُمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ہے : نیک اعمال

الحمد للہ! شیخ  طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ  الْعَالِیَہ نے  نہ صرف اپنے مُریدین کو بلکہ  دُنیا بھر کے عاشقانِ رسول کو ، اسلامی بہنوں کو ، جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے والوں اور والیوں کو ، اسپیشل پرسنز(یعنی گونگے ، بہرے اور نابینا افراد) کو ، حج و عمرہ کی سعادت پانے والے خوش نصیبوں کو ، یہاں  تک کہ جیل کے قیدیوں کوبھی  اپنی اِصْلاح کے لئے بہترین نسخہ دیا ہے اور وہ ہے : رسالہ نیک اَعْمَال۔ آپ بھی جیبی سائز کا یہ مختصر رِسالہ مکتبۃ المدینہ سے طلب کیجئے ، اسے پڑھیئے ، اس کے مُطَابق زِندگی گزارئیے اور روزانہ اپنے اَعْمَال کا جائزہ لیجئے۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!گُنَاہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کا ذہن بنے گا ، دِل کی پاکیزگی ملے گی اور کردار اُجلا اُجلا ، نکھرا نکھرا ، خوب صُورت ہو جائے گا۔

مدنی بہار

کراچی کے علاقے نیو کراچی کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے : علاقے کی مسجد میں امام صاحب جو کہ دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہیں ، انہوں نے انفرادی کوشش کرتے (یعنی سمجھاتے) ہوئے میرے بڑے بھائی جان کو نیک اعمال رسالہ تحفے میں دِیا ، وہ گھر لے آئے اور پڑھا تو حیران رہ گئے کہ اس مختصر رسالے میں ایک مسلمان کو اسلامی زندگی گزارنے کا اتنا زبردست فارمولا دے دیا گیا ہے ، بس نیک اعمال رسالہ ان کی زندگی میں انقلاب لے آیا اس کی برکت سے الحمد للہ! ان کو نماز کا جذبہ ملا اور نمازِ