Book Name:Ibadat Ki Lazzat Kaisay Hasil Ho?

باجماعت کی ادائیگی کے لئے مسجد میں حاضِر ہو گئے اور اب 5 وقت کے نمازی بَن چکے ہیں ، داڑھی مبارک بھی سجا لی اور نیک اعمال کا رسالہ بھی پُر کرتے ہیں۔ ([1])

تُو ولی اپنا بنالے اُس کو ربِّ لَم یَزَل               ’’مَدنی اِنعامات‘‘ پرکرتا ہے جو کوئی عمل

نوٹ : دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں مدنی انعامات کو اب نیک اَعْمَال کہا جاتا ہے۔

اپیلی کیشن کا تعارف

اے عاشقانِ رسول ! الحمد للہ! دعوت اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عوام کی آسانی اور اُمّتِ مصطفےٰ کی غمخواری کے لئے موبائل ایپلی کیشن Online rohani ilaj & istikhara متعارف کروائی ہے۔ اس ایپلی کیشن کی مدد سے آپ  *آن لائن استخارہ کروا سکتے ہیں *بیماری ، نظرِ بد ، جادُو ، آسیب وغیرہ مسائِل کے حل کے لئے فی سبیل اللہ تعویذات حاصِل کر سکتے ہیں *آن لائن کاٹ  بھی کروا سکتے ہیں۔

مزید اس ایپلی کیشن میں * بیماری * غربت * غم ، پریشانی  * اور آفات و بلیات وغیرہ سے حفاظت کے مختلف اوراد و وظائِف بھی شامِل ہیں۔ اپنے اسمارٹ فون میں یہ اپیلی کیشن ڈاؤن لوڈ کر لیجئے! خود بھی فائدہ اٹھائیے اور دوسروں کو ترغیب بھی دلائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّمنےفرمایا : مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِي فَقَدْ اَحَبَّنِي وَمَنْ اَحَبَّنِي كَانَ مَعِي فِي الْجَنَّةِ جس 


 

 



[1]...جنت کے طلب گاروں کے لئے مدنی گلدستہ ، صفحہ : 14۔