Book Name:Ibadat Ki Lazzat Kaisay Hasil Ho?

جابِر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ  فرماتے ہیں : پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  آرام فرمانے کے بعد جب بھی بیدار ہوتے تو مسواک کرتے اورتازہ وُضُو کر کے نماز    ادا کیا کرتے تھے۔ ([1])

صحابئ رسول حضرت حذیفہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ  فرماتے ہیں : ایک رات اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  مسجد میں نماز ادا فرما رہے تھے ، میں نے موقع غنیمت جانا اور آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کےپیچھے کھڑے ہو کر اِقْتدا میں نماز شروع کر دی۔ اللہ پاک کے رسول ، رسولِ مقبول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے دورانِ نماز سورۂ بَقَرَہ کی تِلاوت شروع فرمائی ، میں دِل میں خیال کر رہا تھا کہ حُضُور ، جانِ کائنات صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  100 آیات پڑھ کر رکوع فرمائیں گے لیکن آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے 100 آیات پر رکوع نہ کیا بلکہ آگے پڑھتے گئے ، اب میں نے خیال کیا کہ 200 آیات پر رکوع فرمائیں گے مگر آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے 200 آیات پر بھی رکوع نہ فرمایا۔ اب مجھے خیال ہوا کہ حُضُورِ اکرم ، نورِ مجسم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  پُوری سورۂ بَقَرَہ (یعنی تقریباً اڑھائی سپارے) مکمل پڑھ کر رکوع فرمائیں گے۔ چنانچہ سورۂ بَقَرَہ مکمل ہوئی مگر آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے اب بھی رکوع نہ فرمایا بلکہ سورۂ آلِ عِمْرَانشروع فرما دی۔ اب میں سوچ رہا تھا کہ حُضُور سورۂ آلِ عِمْرَان مکمل تلاوت کر  کے رکوع فرمائیں گے۔ (مگر میرا خیال اس بار بھی درست نہ نکلا) ، جانِ  عالَم ، نورِ مجسم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے سورۂ آلِ عِمْرَان مکمل فرمائی (یعنی پونے 4 پارے تِلاوت فرما لئے )    لیکن رکوع نہ کیا بلکہ سورۂ نِسَآء شروع فرما دی۔

حضرت حذیفہ رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ فرماتے ہیں : میں نے سوچا شاید حُضُور سورۂ نِسَآء مکمل کر کے رکوع فرمائیں گے ، اب کی بار بھی میرا خیال دُرست نہ تھا ، جانِ کائنات ، فخرِ موجودات


 

 



[1]...مجمع الزوائد ، کتاب الصلاۃ ، جلد : 2 ، صفحہ : 462 ، حدیث : 3651۔