Book Name:Ibadat Ki Lazzat Kaisay Hasil Ho?

نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ([1])

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا!                   جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

سونے جاگنے کی سنتیں اور آداب

فرمانِ آخری نبی ، رسولِ ہاشمیصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : جو شخص عصر کے بعد سوئے اور اس کی عقل جاتی رہے تو اپنے آپ کو ملامت کرے۔ ([2])

اے عاشقانِ رسول ! سونے سے پہلے بستر کو اچھی طرح جھاڑ لیجئے تاکہ کوئی کیڑا وغیرہ ہو تو نکل جائے *  سونے سے پہلے یہ دعا پڑھ لیجئے : اَللّٰھُمَّ بِاسْمِکَ اَمُوْتُ وَ اَحْیَا ، ترجمہ ، اے اللہ پاک! میں تیرے نام کے ساتھ ہی مرتا ہوں اور جیتا ہوں(یعنی سوتا اور جاگتا ہوں) * دن کے  ابتدائی حصے میں سونا یا مغرب اور عشاکے درمیان میں سونا مکروہ ہے *  دوپہر کو قَیْلُولہ(یعنی کچھ دیر لیٹنا) مستحب ہے *  سونے میں مستحب یہ ہے کہ با طہارت سوئے کچھ دیر سیدھی کروٹ پر سیدھے ہاتھ کو رخسار (یعنی گال) کے نیچے رکھ کر قبلہ رُو سوئے پھر اس کے بعد بائیں کروٹ پر *  سوتے وقت قبر میں سونے کو یاد کرے کہ وہاں تنہا سونا ہوگا سوا اپنے اعمال کے کوئی ساتھ نہ ہوگا *  سوتے وقت یادِ خدا میں مشغول ہو تہلیل و تسبیح و تحمید پڑھے(یعنی لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ ، سُبْحَان َاللہِ ، اور اَلْحَمْدُللہِ کا ورد کرتا رہے)یہاں تک کہ سو جائے کہ جس حالت پر انسان ہوتا ہے اسی پر اٹھتا ہےاور جس حالت پر مرتا ہے قیامت کے دن اسی پر


 

 



[1]...مشکوٰۃ ، کتابُ : الْاِیمان ، بابُ : الْاِعْتِصَام ، جلد : 1 ، صفحہ : 55 ، حدیث : 175۔

[2]...مسند ابی یعلیٰ ، جلد : 4 ، صفحہ : 121 ، حدیث : 4915۔