Book Name:Ibadat Ki Lazzat Kaisay Hasil Ho?

اٹھے گا *  جاگنے کے بعد یہ دعا پڑھئے : اَلْحَمْدُلِلہِ الَّذِیْ اَحْیَانَا بَعْدَ مَا اَمَاتَنَا وَ اِلَیْہِ النُّشُوْرُ ، ترجمہ : تمام تعریفیں اللہ پاک کے لئے ہیں جس نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کیا ہےاور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے * جب لڑکے اور لڑکی کی عمر 10سال کی ہو جائے تو ان کو الگ الگ سلانا چاہیے بلکہ اس عمر کا لڑکا اتنے بڑے (یعنی اپنی عمر کے) لڑکوں یا (اپنے سے بڑے) مردوں کے ساتھ بھی نہ سلائے *  لڑ کا جب حدِ شہوت کو پہنچ جائے تو وہ مرد کے حکم میں ہے * نیند سے بیدار ہو کر مسواک کیجئے *  رات میں بیدار ہو کرتہجد ادا کیجئےتو بڑی سعادت کی بات ہے۔ ([1])فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : فرضوں کے بعد افضل نماز رات کی نماز ہے۔ ([2])

میں سو جاؤں یا مصطفےٰ کہتے کہتے            کھلے آنکھ صَلِّ علیٰ کہتے کہتے

مختلف سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃالمدینہ کی بہارشریعت جلد : 3 ، حصہ : 16 ، اور شیخ طریقت ، امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتْہُمُ الْعَالِیَہْ کا91صفحات کا رسالہ550سنّتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے ، سنتیں سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھراسفر بھی ہے۔

مانگو آ کر دُعا پاؤ گے مُدَّعا                    در کرم کے کھلیں ، قافلے میں چلو

ہے نبی کی نظر ، قافلے والوں پر            پاؤگے راحتیں قافلے میں چلو

اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔  


 

 



[1]...550سنتیں اور آداب ، صفحہ : 38ـ40۔

[2]...مسلم ، کتاب الصیام ، باب : فَضْلِ صَوْمِ الْمُحَرَّم ، صفحہ : 424 ، حدیث : 1163۔