Book Name:Ibadat Ki Lazzat Kaisay Hasil Ho?

صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے سورۂ نِسَآء مکمل کی (یعنی سوا 5 پارے پُورے ہو گئے) ، اب آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے سورۂ مَائِدہ شروع فرمائی اور سورۂ مَائِدہ مکمل تِلاوت کرنے کے بعد (یعنی تقریباً سوا 6 سپارے پڑھ کر) رکوع فرمایا۔ میں نے سُنا : آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  رکوع میں سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْم  پڑھ رہے تھے ، پھر (دوسری رکعت میں) آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے سورۂ اَنْعَام شروع فرما دی۔ ([1]) 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

 اے عاشقانِ رسول ! دیکھا آپ نے! بخشے بخشائے آقا ، اُمّت کو بخشوانے والے آقا ، دوجہاں کے داتا ، نُورِ خُدا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کتنی کثرت سے اور کیسی پابندی کے ساتھ عِبَادت کیا کرتے تھے۔ پھر یہاں یہ بھی غور کیجئے کہ پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی مَصْرُوفیات کتنی تھیں؟ ہم پر عموماً ایک گھر کی ذِمَّہ داری ہوتی ہے ، ایک گھر کے چند افراد کی دیکھ بھال کرنی ہوتی ہے مگر ہمارے آقا ، دوجہاں کے داتا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  پُوری کائنات کے نبی ہیں ، نبوت کے فرائِض بھی انجام دیا کرتے تھے ، صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کو عِلْمِ دِین بھی سکھاتے تھے ، نیکی کی دعوت بھی دیا کرتے تھے ، غم خواری بھی فرماتے تھے ، مریضوں کی عیادت بھی فرمایا کرتے تھے ، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی خِدْمت میں لوگ فریاد لاتے ،  اُن کی فریاد بھی سُنا کرتے اور ہمارے پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی تَو یہ شان ہے کہ جانور بھی آپ ہی کے حُضُور دُکھ دَرْد سُناتے تھے ، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  اُن کو بھی شفقت و رحمت سے نوازتے تھے۔

یُوں سوچتے جائیے! کتنی مَصْرُوفیات تھیں ، ان سب مَصْرُوفیات کے باوُجُود پیارے آقا ، نُورِ


 

 



[1]...مصنف عبدالرزّاق ، باب قِرآۃُ السُّوَرِ فِی الرَّکْعَۃِ ، جلد : 2 ، صفحہ : 95و96 ، حدیث : 2845۔