Book Name:Faizan e Ameer Muawiya

کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کے بعد اَفْضَل ترین مخلوق ہیں ، ان کے چرچے بھی کئے جائیں گے ، ان کا ذِکْرِ خیر بھی ہو گا ، ان کے نام کی مسجدیں بھی بنائی جائیں گی ، ان کے اَیّام بھی منائے جائیں گے اور اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ان کے نعرے بھی لگائے جائیں گے ، آج تک نہ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کا ذِکْر رُکا ہے ، نہ قیامت تک یہ ذِکْر رُکے گا۔      

معاویہ کی عظمتوں پہ جان و دِل فدا کرو     معاویہ پہ منقبت لکھا کرو! پڑھا کرو!

معاویہ کہا کرو! معاویہ کہا کرو!

معاویہ سے پیار تھا ، معاویہ سے پیار ہے  معاویہ کا ذِکْرِ خیر جابجا کیا کرو!

معاویہ کہا کرو! معاویہ کہا کرو!

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

 حضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ کا مختصر تعارُف

اے عاشقانِ رسول! * حضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ اَوَّل مَلُوکِ اسلام (یعنی اسلامی تاریخ میں سب سے پہلے بادشاہ) ہیں * مکہ مکرمہ کے مشہور سردار حضرت ابو سفیان رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ کے بیٹے ہیں * آپ کانامِ پاک : مُعَاوِیہ * کنیت : ابو عبد الرحمٰن اور * ناصِرُ الدِّیْن (یعنی دِین کے مدد گار) ، ناصِرُ الْحَقّ (یعنی حق کے مدد گار) آپ کے القاب ہیں * حضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کے اِعْلانِ نبوت فرمانے سے 5 سال پہلے مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے * آپ کا قد مبارک دراز (یعنی لمبا) تھا * رنگت سفید اور خوبصُورت * شخصیت رُعْب دار تھی * سر اورداڑھی مبارک میں مہندی لگایا کرتے تھے * بہت حِلْم والے ، بُردبار ، باوقار ، مالدار ، لوگوں میں سردار ، کرم فرمانے والے اور انصاف