Book Name:Faizan e Ameer Muawiya

حاصِل ہے کہ آپ پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی زوجہ محترمہ یعنی تمام مسلمانوں کی ماں حضرت اُمِّ حبیبہ رَضِیَ اللہُ عَنْہَا کے سگے بھائی ہیں۔ اسی لئے عُلَمائے کرام حضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ کو خَالُ الْمؤمنین (یعنی مسلمانوں کے مامُوں جان) کہتے ہیں۔ ([1])

کاتِبِ قرآن امیرِ معاویہ                   ہیں رفیعِ شان امیرِ معاویہ

جس نے بھی کلمہ پڑھا اسلام کا              اس کے ہیں ماموں جان امیرِ معاویہ

اللہ  و رسول مُعَاوِیہ سے محبت کرتے ہیں

اِبْنِ عساکر میں ہے ، ایک دِن پیارے آقا ، محبوبِ خُدا صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم اُمُّ المؤمنین حضرت اُمِّ حبیبہ رَضِیَ اللہُ عَنْہَا کے ہاں تشریف لائے ، اس وقت حضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ بھی وہیں تھے اور آپ کی پیاری بہن یعنی اُمُّ المؤمنین حضرت اُمِّ حبیبہ رَضِیَ اللہُ عَنْہَا ان کے سَر میں کنگھی کر رہی تھیں ، بہن بھائی کا یہ پیار بھرا انداز دیکھ کر    اللہ پاک کے پیارے نبی ، مکی مدنی ، مُحَمَّد عربی صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : اے اُمِّ حبیبہ! کیا تم معاوِیہ سے محبت کرتی ہو؟ عرض کیا : یہ میرے بھائی ہیں ، بھلا ان سے محبت کیوں نہ ہو گی؟ مالِکِ جنّت ، صاحبِ کوثَر صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : اللہ و رسول بھی معاویہ سے محبت کرتے ہیں۔ ([2])

حضرت ابودرداء رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ سے مروِی ایک اور روایت میں ہے : سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : اے اُمِّ حبیبہ! معاویہ سے محبت کرو! بے شک میں معاویہ سے محبت کرتا ہوں اور میں اُس شخص سے بھی محبت کرتا ہوں جو معاویہ سے محبت


 

 



[1]...الشریعۃ الآجری ، باب : ذکر مصاہرۃ النبی ، صفحہ : 2448 ، حدیث : 1930۔

[2]...ابن عساکر ، جلد : 59 ، صفحہ : 89۔