Book Name:Faizan e Ameer Muawiya

رکھتا ہے ، جبرائیل بھی معاویہ سے محبت کرتے ہیں ، میکائیل بھی معاویہ سے محبت رکھتے ہیں اور اے اُمِّ حبیبہ! جبرائیل و میکائیل عَلَیْہِمَا السَّلَام کی محبت سے بڑھ کر اللہ پاک بھی ان سے محبت فرماتا ہے۔ ([1])

معاویہ کے پیار سے ہمارا بیڑا پار ہے                               گناہ بخشوائے گی شفاعتِ معاویہ

جو عاشقِ رسول ہیں وہ ان سے پیار کرتے ہیں                       فقط منافقوں کو ہے عداوتِ معاویہ

تین مرتبہ جنّت کی بِشَارت

حضرت عبد اللہ بن عمر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہمَا سے روایت ہے ، غیب جاننے والے نبی ، رسولِ ہاشمی  صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : ابھی تمہارے پاس ایک جنّتی شخص آئے گا۔ اس وقت حضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ حاضِر ہوئے ، دوسرے دِن پھر ارشاد فرمایا : ابھی تمہارے پاس ایک جنّتی شخص آئے گا ، اس دِن بھی حضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ حاضِر ہوئے ، تیسرے دِن پھر ارشاد فرمایا : ابھی تمہارے پاس ایک جنّتی شخص آئے گا۔ (سُبْحٰنَ اللہ !) تیسرے دِن بھی حضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ ہی حاضِر ہوئے۔ ([2])

مُعاویہ!میں تم سے ہوں ، تم مجھ سے ہو

 ایک روایت میں ہے ، حضرت عبد اللہ بن عمر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہمَا فرماتے ہیں : پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ کو فرمایا : معاویہ! میں تم سے ہوں اور تم مجھ سے ہو ، پھر آپ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے 2 انگلیوں کو ملا کر فرمایا : جنّت


 

 



[1]...ابن عساکر ، جلد : 59 ، صفحہ : 89۔

[2]...مسند الفردوس ، جلد : 5 ، صفحہ : 482 ، حدیث : 8830۔