Book Name:Faizan e Ameer Muawiya

کے دروازے پر تُم میرے ساتھ اس طرح ہو گے۔ ([1])

کاتِبِ وحیِ خُدا ہیں اِذْن سے سرکار کے                      اور قطعی جنّتی بھی ہیں بفرمانِ رسول

امیر معاویہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ هادی اور مَهدی ہیں

تِرْمذی شریف میں ہے ، حضرت عبد الرحمٰن بن ابو عمیر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ فرماتے ہیں : پیارے نبی ، مکی مدنی ، مُحَمَّد عربی صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ کے حق میں یُوں دُعا کی : اَللّٰہُمَّ اجْعَلْہُ ھَادِیًا مَہْدِیاً وَاهْدِ بِہٖ اے اللہ پاک! معاویہ کو ہادِی (یعنی دوسروں کو ہدایت دینے والا) بنا ، ہدایت یافتہ بھی بنا اور اس کے ذریعے لوگوں کو ہدایت عطا فرما۔   ([2])  

ہادی و مہدی بھی ہیں اور ہیں ذریعہ رُشْد کا               اُن کے دُشمن کی کوئی نیکی نہیں ہر گز قبول

دُعائے مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی وَضَاحت

اے عاشقانِ رسول! اس ایمان افروز دُعائے مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ سب سے پہلے تو یہ بات ذِہن نشین رکھئے کہ ہمارے پیارے رسول ، رسولِ مقبول صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم مُسْتَجَابُ الدَّعْوات ہیں یعنی آپ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی دُعائیں قبول ہوتی ہیں بلکہ * آپ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی شان تو یہ ہے کہ آسمان کی طرف نگاہ اُٹھائیں تو اللہ پاک قبلہ تبدیل فرما دیتا ہے ، اللہ پاک قرآنِ کریم میں ارشاد فرماتا ہے :

قَدْ نَرٰى تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِی السَّمَآءِۚ-فَلَنُوَلِّیَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضٰىهَا۪-    (پارہ : 2 ، سورۂ بقرۃ : 144)

ترجَمہ : ہم تمہارے چہرے کا آسمان کی طرف بار بار اٹھنا دیکھ رہے ہیں تو ضرور ہم تمہیں اس قبلہ کی طرف پھیر دیں گے جس میں تمہاری خوشی ہے ۔


 

 



[1]...مسند الفردوس ، جلد : 5 ، صفحہ : 393 ، حدیث : 8530۔

[2]...ترمذی ، کتاب : المناقب عن رسول اللہ ، باب : مناقب معاویہ ، صفحہ : 866 ، حدیث : 3846۔