Book Name:Faizan e Ameer Muawiya

اللہُ اَکْبَر! حُضُور جانِ کائنات صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نماز ادا فرما رہے تھے ، اسی حالت میں آسمان کی طرف نگاہ فرمائی ، اللہ پاک نے فرمایا : اے محبوب! ہم آپ کا آسمان کی طرف نگاہ اُٹھانا دیکھ رہے ہیں ، آپ اُسی قبلے کی طرف رُخ کر لیجئے! جس قبلے پر آپ راضی ہیں۔

خُدا کی رضا چاہتے ہیں دو عالَم               خُدا  چاہتا  ہے  رضائے  مُحَمَّد([1])

       پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی یہ شان ہے *  کہ آپ انگلی اُٹھائیں ، چاند دو ٹکڑے ہو جاتا ہے * حُضُور ، فخرِ عالَم ، نورِ مجسم صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم اشارہ فرمائیں ، اللہ پاک ڈوبا ہوا سورج واپس پھیر دیتا ہے * غور فرمائیے! وہ اللہ پاک جو اپنے محبوب صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کے اشاروں کی ایسی قدر فرماتا ہے تو اللہ پاک آپ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی زبان مبارک سے نکلی ہوئی دُعاؤں کی کیسی قدر فرماتا ہو گا...! سیدی اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ کیسی خوبصُورت بات لکھتے ہیں :

اِجابت نے جُھک کر گلے سے لگایا         بڑھی ناز سے جب دُعائے مُحَمَّد

اِجابت کا سہرا عِنایت کا جوڑا              دُلہن بن کے نکلی دُعائے مُحَمَّد

ہدایت کے مُعَاملے میں لوگوں کی تین قسمیں

پیارے اسلامی بھائیو! معلوم ہوا؛ حُضُورِ اکرم ، نورِ مجسم صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی دُعائیں اللہ پاک کی بارگاہِ عالی میں مقبول ہیں ، اب دیکھئے! آپ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ  کے حق میں دُعا کیسی خوبصورت کی ہے : اَللّٰہُمَّ اجْعَلْہُ ھَادِیًا مَہْدِیاً  اے اللہ پاک! معاویہ کو ہادی بھی بنا دے ، مہدی بھی بنا دے (یعنی یہ خود بھی ہدایت یافتہ


 

 



[1]...حدائق بخشش ، صفحہ : 65۔