Book Name:Faizan e Ameer Muawiya

ہوں ، دوسروں کو بھی ہدایت دیا کریں)۔

عُلَما فرماتے ہیں : لوگوں کی 3 قسمیں ہیں : : کچھ وہ ہیں جو خُود تو ہدایت پر ہیں مگر دوسروں کو ہدایت دیتے نہیں ہیں ، کتنے ایسے گمنام نیک بندے ہیں جنہوں نے خُود کو مخلوق سے دُور کر لیا ، غاروں میں رہ کر عبادت کرتے رہتے ہیں ، یہ خُود ہدایت پر ہیں مگر دوسروں کو ہدایت دیتے نہیں ہیں : کچھ لوگ وہ ہیں جو دوسروں کو تو ہدایت دیتے ہیں ، نیکی کی دعوت دیتے ہیں ، بیان کرتے ہیں ، درس دیتے ہیں ، اچھی باتیں بتاتے ہیں مگر وہ خُود ہدایت پر نہیں ہوتے ، خُود گُنَاہ کرتے ہیں : تیسری قسم کے لوگ وہ ہیں جو خُود بھی ہدایت پر ہیں ، دوسروں کو بھی ہدایت دیتے ہیں۔ یہ سب سے اَفْضَل ہیں ، پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نےحضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ کے متعلق یہی دُعا فرمائی کہ یا اللہ پاک! معاویہ کو سب سے اَفْضَل درجے میں رکھ! ان کو ہدایت یافتہ بھی بنا اور دوسروں کو ہدایت دینے والا بھی بنا۔ ([1])

ہادی اور ہدایت یافتہ کے فضائل

پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں یہ تو پتا چل گیا کہ جو بندہ ہدایت یافتہ بھی ہو ، دوسروں کو ہدایت دیتا بھی ہو ، وہ دوسرے2 طرح کے لوگوں سے افضل ہے مگر اس بندے کا اپنا درجہ کیا ہے؟ آئیے! یہ بات شہزادۂ رسول یعنی حُضُور غوثِ اعظم شیخ عبد القادر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ سے سیکھ لیتے ہیں۔ حضور غوثِ پاک ، شیخ عبد القادر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ فرماتے ہیں :      * یہ شخص (جو خُود ہدایت پر ہو اور دوسروں کو ہدایت کا رستہ دکھائے ، یہ) اللہ پاک کی مَعْرِفت


 

 



[1]...فضائل  معاویہ ، فصل : فی فضائلہ ومناقبہ ، صفحہ : 72ماخوذاً۔