Book Name:Faizan e Ameer Muawiya

سعادت ملی۔ الحمد للہ! مدنی قافلے کی برکت سے جہاں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ، وہیں بد عقیدگی اور نشے کی عادتِ بَد سے توبہ کی توفیق بھی نصیب ہو گئی۔ ([1])

اچّھی نیّت کا پھل پاؤ گے بے بدل        سب کرو نیّتیں قافلِے میں چلو

دُور بیماریاں اور ناداریاں ہوں           ٹلیں مشکلیں قافلے میں چلو

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

   پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّمنےفرمایا : مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِي فَقَدْ اَحَبَّنِي وَمَنْ اَحَبَّنِي كَانَ مَعِي فِي الْجَنَّةِ جس  نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ([2])

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا!           جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

ناخن کاٹنے کی سنتیں اور آداب

2فرامین مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم : : جو جُمعہ کے روز ناخن ترشوائے(کاٹے) اللہ پاک اس کو دوسرے جُمعے تک بلاؤں سے محفوظ رکھے گا اور تین دن زیادہ یعنی دس دن تک۔ ([3]) : جو جُمعہ کے دن ناخن ترشوائے (کاٹے) اللہ پاک اس سے بیماری کو دور کر دے گا اور شفاء داخل کر دے گا۔ ([4])


 

 



[1]...بد شگونی ، صفحہ : 112۔

[2]...مشکوٰۃ ، کتابُ : الْاِیمان ، بابُ : الْاِعْتِصَام ، جلد : 1 ، صفحہ : 55 ، حدیث : 175۔

[3]...مرقاۃ المفتاتیح ، کتاب اللباس ، باب الترجل ، جلد : 8 ، صفحہ : 275 ، تحت الحدیث : 4422۔

[4]...مصنف ابن ابی شیبہ ، کتاب الجمعۃ ، جلد : 2 ، صفحہ : 65 ، حدیث : 2۔