Book Name:Faizan e Ameer Muawiya

اللہ پاک نے تورات شریف میں نازِل فرمائی۔ ([1]) لہٰذا بنی اسرائیل کو حکم دیا گیا کہ اے تورات پر ایمان رکھنے کا دعویٰ کرنے والو! ہم نے تورات شریف میں اپنے محبوب صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کے اَوْصاف و فَضَائِل بیان کئے ہیں ، نعتِ مصطفےٰ تورات میں بیان فرمائی ہے ، اب تم پر لازم ہے کہ تم ہمارے محبوب کی نعتوں میں نہ تو اپنی طرف سے باطِل کی ملاوٹ کرو ، نہ ہمارے محبوب کی نعتیں چھپاؤ! بلکہ جتنا ہو سکے ہمارے محبوب صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی نعتوں کا چرچا کرو...!

سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو! یہاں سے اندازہ لگائیے! کتنے خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو اَوْصافِ مصطفےٰ کا خُوب چرچا کرتے ہیں ، جُھوم جُھوم کر نعتیں پڑھتے ہیں ، اللہ پاک ہم سب کو نعتِ مصطفےٰ کے ساتھ گہری محبت نصیب فرمائے۔

نعت سُنتا رہوں ، نعت کہتا رہوں         آنکھ پُر نَم رہے ، دِل مچلتا رہے

نجمؔ نامِ مُحَمَّد زباں پر رہے               ذِکْر ہوتا رہے ، سانس چلتی رہے

اے عاشقانِ رسول! اللہ پاک نے تورات شریف میں جو اَوْصَافِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم بیان فرمائے ، بنی اسرائیل کو حکم ہوا کہ ان کو ہر گز مت چھپانا بلکہ ان کا چرچا کرتے رہو۔ آئیے! تورات شریف میں اُترنے والی ایک نعتِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم سنتے ہیں :

         تَورات شریف سے ایک  نعتِ مصطفےٰ

امام حاکِم کی مُسْتَدْرَک میں حدیثِ پاک ہے : مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ ، اَمِیْرُ المْؤْمِنِیْن مولا علی مشکل کشا شیرِ خُدا رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ روایت کرتے ہیں : ایک مرتبہ بنی اسرائیل میں سے ایک شخص نے بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہو کر اسلام قبول کیا اور اس نے تورات


 

 



[1]...حَاشیَۃ الصَّاوی عَلیٰ تَفسِیر الجَلالین ، پارہ : 1 ، سورۂ بقرۃ ، تحت الآیۃ : 42 ، جلد : 1 ، صفحہ : 67۔