Book Name:Faizan e Ameer Muawiya

کس کی سلطنت کا بیان ہو رہا ہے؟ ہاں! ہاں! یہ حضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ کی سلطنت کا ذِکْر ہو رہا ہے۔ سُبْحٰنَ اللہ ! پھر ہم نعرے کیوں نہ لگائیں :

مخلص و باوَفَا!       حضرت معاویہ       باعَمَل بےریا       حضرت معاویہ

جنّتی بےشُبہ!       حضرت معاویہ       باخُدا باصفا!          حضرت معاویہ

صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان ایمان کا معیار ہیں

اے عاشقانِ صحابہ و اہل بیت ! صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان تو وہ ہیں کہ اللہ پاک نے انہیں معیارِ ایمان قراردیا ہے ، ارشاد ہوتا ہے :

فَاِنْ اٰمَنُوْا بِمِثْلِ مَاۤ اٰمَنْتُمْ بِهٖ فَقَدِ اهْتَدَوْاۚ-   (پارہ : 1 ، سورۂ بقرہ : 137)     

ترجمہ کنز الایمان : پھر اگر وہ بھی  یوں ہی ایمان لائے ، جیسا تم لائے جب تو وہ ہدایت پا گئے

تفسیر نعیمی میں اس آیت کے تحت ہے : یعنی اے صحابہ! قیامت تک جو شخص تمہاری طرح کا ایمان لائے ، یعنی مجھے (اللہ پاک کو) ، میرے رسولوں کو ، میری کتابوں کو اس طرح مانے جیسا تم نے مانا ، تب وہ ہدایت پر ہے اور اگر سب کچھ مانے مگر تمہاری طرح نہ مانے تو گمراہ کا گمراہ ہے ، اے صحابہ! تم تمام جنّوں اور انسانوں کے ایمان کی کسوٹی ہو۔ ([1])

اللہُ اَکْبَر ! غور فرمائیے! صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان جو ہمارے ایمان کی کسوٹی ہیں ، جنہیں دیکھ کر ، جن کی سیرتیں پڑھ کر ، جن کے اَحْوال و انداز جان کر ہم نے اپنا ایمان مضبوط کرنا ہے ، کیا انہی کا ذِکْرِ خیر نہیں کیا جائے گا؟ لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ

اللہ پاک ہم سب کو بےعقلی سے محفوظ فرمائے۔ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان تو انبیائے


 

 



[1]...تفسیر نعیمی ، پارہ : 1 ، سورۂ بقرہ ، زیرِ آیت : 127 ، جلد : 1 ، صفحہ : 775 بتغیر قلیل۔