Book Name:Shab e Meraj Nawazshat e Mustafa

فرمایا؟اس کی ایک حکمت بیان کرتے ہوئے عُلما فرماتے ہیں: مسجدِاَقْصیٰ وہ مبارک مسجد ہے، جو پہلے انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کا قبلہ رہی ہے، اللہ پاک کے کئی انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام نے اس مسجد کوشرف بخشا ہے،تفسیر رُوح المعانی میں ہے: مسجدِ اَقْصیٰ کے ستونوں نے اللہ پاک کی بارگاہ میں یہ عرض کیا: یا اللہ پاک! ہمیں کئی انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کی برکات نصیب ہوئی ہیں، یا اللہ پاک! ہم تیرے محبوبِ کریم، آخری نبی،مُحَمَّد عربی صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی زیارت کا شوق رکھتے ہیں، ہمیں ان کی زیارت کا شرف عطا فرما۔ چنانچہ اللہ پاک نے مسجدِ اَقصیٰ کے ان ستونوں کی دُعاقبول فرمائی اور معراج کی رات اپنے محبوبِ اکرم،نورِمجسم صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کو پہلے مسجدِ اَقْصیٰ بُلایا، پھر آسمان کا سَفر کروایا۔([1])

یعنی یہ ہمارے آقا و مولیٰ،مُحَمَّد مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّمکی مسجدِ اَقْصیٰ پر نوازش تھی،مسجدِاَقصیٰ کے در و دِیوار جومحبوبِ رَبِّ اکبر،سلطانِ بحر و بَر صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی زیارت کا شوق رکھتے تھے،آپ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّممسجدِاَقصیٰ میں تشریف لے گئے اور اس کے در و دِیوار کو اپنے دیدار سے مشرف فرمایا۔

انبیا عَلَیْہِمُ السَّلَام کے اجتماع میں اپنی  اُمّت پر نوازش

پیارے اسلامی بھائیو! اب ذرا دِل تھام کر اپنےپیارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی محبت بھری نوازش سنیئے! روایات میں آتا ہے کہ جب اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم مسجدِ اَقْصیٰ میں تشریف لائے، یہاں انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام نے آپ کا استقبال کیا، پھر صفیں بنائی گئیں، پیارے آقا،امامُ الانبیا صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم امامت کے لئے آگے تشریف لائے۔


 

 



[1]...تفسیر روح المعانی، پارہ:15، سورۂ اسراء، زیرِ آیت:1، جزء:15، جلد:8، صفحہ:18۔