Book Name:Shab e Meraj Nawazshat e Mustafa

آپ کی معلومات کے لئے عرض کروں؛عَلَّامہ مَحْمُود آلوسی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ نقل فرماتے ہیں کہ آپ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کو دو رکعت نماز پڑھائی اور اس کی پہلی رکعت میں سُوْرَہِ کافِرُوْن کی تِلاوت فرمائی اور دوسری رکعت میں سُوْرَہِ اِخْلَاص کی تِلاوت فرمائی۔([1])

زہے نصیب ! ہم بھی اس ادائے مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کوادا کرتے ہوئےآج رات ،کسی بھی وقت دو رکعت نماز ادا فرمائیں اور اس میں یہی دو سورتیں (سورہِ کافِرون اور سورہِ  اِخْلاص) پڑھ لیں۔ نیت نیک ہوئی تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اللہ پاک بڑا اَجْر عطا فرمائے گا۔

بہر حال! پیارے آقا، امامُ الانبیا صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کو نماز پڑھائی،اس کے بعد انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام نے باری باری خطبے ارشاد فرمائے۔ حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام نے خطبہ دیتے ہوئے فرمایا:اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِىْ اتَّخَذَنِی خَلِيْلًا تمام تعریفیں اس اللہ پاک کے لئے جس نے مجھےاپنا خلیل بنایا۔ حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِىْ كَلَّمَنِى تَكْلِيْمًا تمام تعریفیں اس اللہ پاک کے لئے جس نے مجھے اپنے کلام سے شرف بخشا۔

حضرت داؤد عَلَیْہِ السَّلَام کی باری آئی، آپ نے فرمایا: اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِىْ  خَوَّلَنِیْ مُلْكًا تمام تعریفیں اس اللہ پاک کے لئے جس نے مجھے سلطنت عطا فرمائی۔ یُونہی انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام تشریف لاتے رہے،خطبے دیتے رہے،اللہ پاک نے اُن پر جوانعامات فرمائے،


 

 



[1]...تفسیر روح المعانی، پارہ:15، سورۂ اسراء، زیرِ آیت:1، جزء:15، جلد:8، صفحہ:17۔