Book Name:Shab e Meraj Nawazshat e Mustafa

ہستی ہیں جو ہمارے مسائِل کا حل فرمائیں گے۔ چنانچہ فرشتوں نے اللہ پاک کی بارگاہ میں نہایت عاجزی سے دُعا کی، اللہ پاک نے ان کی دُعا قبول فرمائی اور اپنے محبوبِ کریم، رسولِ عظیم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو مقامِ قابَ قَوْسَیْن پر بُلایا۔

اب اس سے آگے کیا ہوا؛ اس بارے میں  خُود ہمارے آقا و مولیٰ، محمد مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا مبارک فرمان سنیئے! سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: میں نے اپنے رب کواَحْسَن صُورت میں دیکھا، اللہ پاک نے فرمایا: اے محبوب ( صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم)! مَلاءِاَعْلیٰ کے فرشتے کن مَسَائِل میں بحث کر رہے ہیں؟میں نے عرض کیا: یااللہ پاک! تُو ہی بہتر جانتا ہے۔پھراللہ پاک نے اپنا دَسْتِ قُدْرت میرے کندھوں کے درمیان رکھ دیا( اللہ پاک کا دَسْتِ قُدْرت کیسا ہے؟یہ تو اللہ پاک بہتر جانے یااس کے محبوب صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم جانیں، البتہ حُضُورِ اکرم صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم فرماتے ہیں:) میں نے اللہ پاک کے دستِ قُدْرت کی ٹھنڈک اپنے سینے میں محسوس کی،اب اللہ پاک نے وہی سوال پوچھا: اے محبوب صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم!مَلَاءِاعلیٰ کے فرشتے کن مسائِل میں بحث کر رہے ہیں؟میں نے عرض کیا: یا اللہ پاک! 4 مَسَائِل ہیں، فرشتے اُن کو حل نہیں کر پا رہے، اللہ پاک نے فرمایا: اے پیارے محبوب صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم!آپ نے سچ کہا۔ اب اللہ پاک نے مَلَاءِ اعلیٰ کے فرشتوں کوفرمایا:یَا مَلَائِکَتِی! وَجَدْتُّمْ حَلَّالَ الْمُشْکِلاتاے میرے فرشتو!تُم نے مشکلات حل فرمانے والے کو پالیا ہے، فَاسْئَلُوْااَشْکَالَکُمْ یعنی وہ مسائِل جنہیں تم حَل نہیں کر پا رہے،آج میرے محبوب صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّمسے وہ مَسَائِل پوچھ لو...! ([1])


 

 



[1]... عصیدہ، صفحہ:236-237۔ (یہاں سے ترمذی کا حوالہ حذف کر دیا گیا ہے)