Book Name:Shab e Meraj Nawazshat e Mustafa

سُبْحٰنَ اللہ ! نوازشاتِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کا انداز دیکھئے! فرشتے 1000 سال سے جن مَسَائِل میں غور و فِکْر کر رہے تھے اور کوئی حَلْ نہیں نکل رہا تھا،اللہ پاک کے پیارے نبی،مکی مدنی،مُحَمَّدعربی صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے چندہی لمحوں میں فرشتوں کے مَسائِل حل فرما دئیے! یہ ہے نوازشِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم۔     

اے رحمتِ عالَم تیری رحمت کے تصدق        ہر ایک نے پایا ترا صدقہ شبِ معراج

فرشتوں کے 4مَسَائِل

پیارے اسلامی بھائیو!فرشتوں کے وہ 4 مَسَائِل کیا تھے جن میں وہ 1000 سال سے غور و فِکْر کر رہے تھے؟ حدیثِ پاک میں ہے: جب اللہ پاک نے فرشتوں کوفرمایا کہ اے فرشتو! آج ہمارے محبوب صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم سے اپنے مَسَائِل پوچھ لو تو سب سے پہلے حضرت اسرافیل عَلَیْہِ السَّلَام نے عرض کیا: مَا الْکَفَّاراتُیعنی (یارسولَ اللہ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم!) کَفّارات (گُنَاہوں کو مٹانےوالی چیزیں) کیا ہیں؟ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: مشکل وقت (یعنی جب وُضُو کرنا دُشوار لگ رہا ہو، مثلاً سخت سردی ہو، اس وقت) کامِل وُضُو کرنانمازِ باجماعت کے لئے پیدل چل کر جانا اور ایک نماز کے بعددوسری نماز کاانتظارکرنا۔

اب حضرت میکائیل عَلَیْہِ  السَّلَام  نے دوسرا مسئلہ عرض کیا: وَ مَا الدَّرَجَاتُ (یا رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!) درجات (بلند کروانے والے اَعْمَال) کیا ہیں؟ رسولِ اکرم، نورِ مجسم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:اِطْعَامُ الطَّعَام کھانا کھلاناوَ اِفْشَاءُ السَّلَام سلام کو عام کرناوَ الصَّلَاۃُ بِاللَّیْلِ وَالنَّاسُ نِیَام رات کو جب لوگ سو رہے ہوں، اس وقت نماز پڑھنا۔ (یہ تین کام کرنے والے کے درجات بلند ہوتے ہیں)۔