Book Name:Shab e Meraj Nawazshat e Mustafa

گُنَاہ بخشوانے والے اعمال

ان 12 میں 3 اعمال وہ ہیں، جن کی برکت سے گُنَاہ معاف ہوتے ہیں:مشکل وقت (جب وُضُو کرنے کی ہمت نہ ہو رہی ہو، مثلاً سخت سردی ہو، اس وقت) کامِل وُضُو کرنا۔اس سے گُنَاہ معاف ہوتے ہیں۔ حدیثِ پاک میں ہے: جو بندہ اچھی طرح (یعنی سنتوں اور مستحبات کا خیال رکھتے ہوئے، کامِل) وُضُو کرے، اس کے جسم سے حتّی کہ ناخنوں کے نیچے کی خطائیں بھی نکل جاتی ہیں۔([1])  ایک روایت میں ہے، ہمارے آقا ومولیٰ، محمد مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: جب مسلمان وُضُو کرتا ہے تو چہرہ دھونے سے چہرے کے، ہاتھ دھونے سے ہاتھوں کے اور پاؤں دھونے سے پاؤں کے گُنَاہ پانی کے ساتھ بہہ جاتے ہیں، یہاں تک کہ بندہ گُنَاہوں سے پاک صاف ہو جاتا ہے۔([2])

 گُنَاہ بخشوانے والا دوسرا عمل؛نمازِ باجماعت کے لئے پیدل چلنا: مسلم شریف کی حدیثِ پاک میں ہے: جو بندہ اپنے گھر پر وُضُو کرے، پھر فرض نماز کی ادائیگی کے لئے مسجد کی طرف چلے تو اس کے ایک قدم پر گُنَاہ معاف ہوتا ہے، دوسرے قدم پر ایک درجہ بلند کر دیا جاتا ہے۔([3]) ایک حدیث شریف میں ہے: نماز میں زیادہ اَجْر و ثواب اس کے لئے ہے جو زیادہ دُور سے پیدل چل کر آتا ہے۔([4])


 

 



[1]...مسلم، کتاب الطہارۃ، صفحہ:112، حدیث:245۔

[2]...مسند بزار، جلد:2، صفحہ:74، حدیث:420۔

[3]...مسلم، کتاب المساجد، باب:المشی الی الصلاۃ، صفحہ:242، حدیث:666۔

[4]...بخاری، کتاب الاذان، باب:فضل صلاۃ الفجر، صفحہ:224، حدیث:651۔