Book Name:Shab e Meraj Nawazshat e Mustafa

گُنَاہ بخشوانے والا تیسرا عمل؛ایک نماز کے بعددوسری نماز کاانتظارکرنا: حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ سے روایت ہے: بندے نے جہاں نماز پڑھی، وہیں بیٹھا رہے تو جب تک وُضُو نہ ٹوٹے، فرشتے اس کے لئے دُعا کرتے رہتے ہیں، فرشتے کہتے ہیں: اَللّٰہُمَّ اغْفِرْہُ اَللّٰہُمَّ ارْحَمْہُ اِلٰہی! اس کی مغفرت فرما، اِلٰہی! اس پر رحم فرما۔([1])

درجات بلند کرنے والے 3 اَعْمَال

ان 12 میں 3 اعمال درجات بلند کروانے والے ہیں:کھانا کھلانا سلام کو عام کرنا رات کو جب لوگ سو رہے ہوں، اس وقت نماز پڑھنا۔ حضرت عبد اللہ بن سلام رَضِیَ اللہُ عَنْہ فرماتے ہیں: میں نے مدینہ منورہ میں آخری نبی، رسولِ ہاشمی  صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی مبارک زبان سے سب سے پہلا جو کلام سُنا وہ یہ تھا: یَا اَیُّہَا النَّاسُ! اے لوگو! اَفْشُوا السَّلَامَ سلام کو عام کرو!وَ اَطْعِمُوا الطَّعَامَ کھانا کھلاؤ! وَ صَلُّوْا بِالَّیْلِ  وَالنَّاسُ نِیَامٌ اور رات كو لوگ سو رہے ہوں، اس وقت نماز پڑھو تَدْخُلُوا الْجَنَّۃَ بِسَلَامٍ (تم 3کام کرو تو)سلامتی کے ساتھ جنّت میں داخِل ہو جاؤ گے۔([2])  

نجات دلانےوالے  3 اعمال

پیارے اسلامی بھائیو!  ان 12 اعمال میں 3 اعمال نجات دلانے والے ہیں:خَلْوَت ہو یا جلوت ہو، بازار میں ہوں یا گھر میں، دوستوں کی محفل ہو یا تنہائی، ہر حال میں اللہ پاک سے ڈرتے رہناغربت ہو یا مالداری، ہاتھ تنگ ہو یا کھلا ہو، پیسے کی کمی ہو یا کثرت ہو، ہر


 

 



[1]...مسلم، کتاب المساجد، صفحہ:240، حدیث:649تقدیم وتاخیر ۔

[2]...اِبْنِ ماجہ، کتابُ اِقَامۃِ الصلوٰۃ، جلد:1، صفحہ:423، حدیث:1334۔