Book Name:Shab e Meraj Nawazshat e Mustafa

اللہ و رسول کے فرمان کے پیچھے چلیں۔ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: لَا یُؤْمِنُ اَحَدُکُمْ حَتّیٰ یَکُوْنَ ہَوَاہُ تَبِعًا لِمَا جِئْتُ بِہٖ تم میں سے کوئی بھی اس وقت تک (کامِل) مؤمن نہیں ہو سکتا ہے، جب تک اس کی خواہشات میرے لائے ہوئے دِین کے تابِع نہ ہو جائیں۔([1])

ہلاکت میں ڈالنے والا تیسرا عَمَل ہے: خود پسندی۔  یہ بھی انتہائی خطرناک باطنی بیماری ہے۔

خود پسندی کسے کہتے ہیں؟

شیخِ طریقت، امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتْہُمُ الْعَالِیَہْ   لکھتے ہیں: ملی ہوئی نعمت  (مثلاً صحت، حُسْن و جمال، دولت، ذہانت، خوش الحانی، منصب یا عِلْم و عَمَل) کو اپنا کارنامہ سمجھ بیٹھنا اور یہ بھول جانا کہ یہ سب اللہ رَبُّ العزّت ہی کی عنایت ہے۔ یہ خود پسندی ہے۔([2]) 

اللہ پاک ہمیں نیک  اعمال کو اپنانے  اور ہلاکت میں ڈالنے والے اعمال سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے ۔  آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔

نماز تحفہ معراج ہے

 اے عاشقانِ رسول ! ہمارے پیارے نبی، رسولِ ہاشمی، مکی مدنی، مُحَمَّد عربی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم معراج کی رات اپنے رَبِّ کریم کی پاک بارگاہ میں حاضِر ہوئے، یہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم


 

 



[1]...مشکاۃ المصابیح، کتاب الایمان، جلد:1، صفحہ:54، حدیث:167۔

[2]...شیطان کے بعض ہتھیار، صفحہ:17۔