Book Name:Shab e Meraj Nawazshat e Mustafa

پیارے اسلامی بھائیو!  یہ عبرتناک روایات ہمیں شبِ معراج کا ایک پیغام سُنا رہی ہیں کہ ہم شبِ معراج کا جشن تو منائیں، اس پر خوشی بھی کریں، اس کے ساتھ ساتھ جہنّم سے بچنے کا بھی سامان کریں، گُنَاہ چھوڑیں، پکی سچی توبہ کریں، نیکیاں کریں، جنّت میں لے جانے والے اَعْمَال اپنائیں اور جہنّم میں لے جانے والے کاموں سے ہر دَم بچتے رہیں۔ اللہ پاک ہمیں سچی پکی توبہ کی توفیق عطا فرمائے۔  آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: نیک اعمال

 اے عاشقانِ رسول ! نیک نمازی بننے، اللہ و رسول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی رضا والے کام کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے، ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دین و دُنیا کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ہے: نیک اعمال

الحمد للہ! شیخ  طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ  الْعَالِیَہ نے  نہ صرف اپنے مُریدین کو بلکہ  دُنیا بھر کے عاشقانِ رسول کو، اسلامی بہنوں کو، جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے والوں اور والیوں کو، اسپیشل پرسنز(یعنی گونگے، بہرے اور نابینا افراد) کو، حج و عمرہ کی