Book Name:Shab e Meraj Nawazshat e Mustafa

سعادت پانے والے خوش نصیبوں کو، یہاں  تک کہ جیل کے قیدیوں کوبھی  اپنی اِصْلاح کے لئے بہترین نسخہ دیا ہے اور وہ ہے: رسالہ نیک اَعْمَال۔ آپ بھی جیبی سائز کا یہ مختصر رِسالہ مکتبۃ المدینہ سے طلب کیجئے، اسے پڑھیئے، اس کے مُطَابق زِندگی گزارئیے اور روزانہ اپنے اَعْمَال کا جائزہ لیجئے۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!گُنَاہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کا ذہن بنے گا، دِل کی پاکیزگی ملے گی اور کردار اُجلا اُجلا ، نکھرا نکھرا، خوب صُورت ہو جائے گا۔

رسالہ نیک اعمال“ کے ذریعے جائزےکا انعام

ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے: مجھے امیرِ اہلسنت دَامَتْ  بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 72نیک اعمال سے پیارہے اور روزانہ جائزہ لینے کا میرا معمول ہے،  ایک بار میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے سنتوں کی تربیت کے مدنی قافلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ صوبہ بلوچستان کے سَفر پر تھا، اسی دوران مجھ گنہگار پر بابِ کرم کھل گیا، ہُوا یُوں کہ رات کو جب سویا تو قسمت انگڑائی لے کر جاگ اُٹھی، جنابِ رسالت مآب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم خواب میں تشریف لے آئے، ابھی جلووں میں گم تھا کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: جو مدنی قافلے میں روزانہ فِکْرِ مدینہ کرتے ہیں(یعنی نیک اعمال کا جائزہ  لیتے ہیں)، میں انہیں اپنے ساتھ جنّت میں لے جاؤں گا۔([1])

نوٹ: دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں اب فِکْرِ مدینہ کی جگہ جائِزہ کہنے کی اصطلاح ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم


 

 



[1]...فیضانِ سنّت، صفحہ:69۔