Book Name:Tilawat e Quran Kay Shoqeen

اللہ پاک اُس دِل کو عذاب نہیں دیتا۔ ([1])

فلموں سے ڈراموں سے عطا کر دے تُو نفرت      بس شوق مجھے نعت و تلاوت کا خُدا دے

قرآنِ مجید کی دوسری کتابوں پر فضیلت

حضرت ابو سعید خُدری رَضِیَ اللّٰهُ عَنْه سے روایت ہے ، اللہ پاک کے محبوب نبی ، مکی مدنی ، مُحَمَّد عربی صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم نے فرمایا :  اللہ پاک فرماتا ہے : جو  بندہ تِلاوتِ قرآن اور میرے ذِکْر میں مَصْرُوف ہونے کے سبب مجھ سے مانگ نہ سکے ، میں اسے مانگنے والوں سے زیادہ اَفْضَل عطا فرماتا ہوں۔

رسولِ اکرم ، نورِ مجسم صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : جس طرح اللہ پاک اپنی تمام مخلوق سے اَفْضَل ہے ، ایسے ہی اللہ پاک کا کلام بھی باقی تمام کلاموں سے اَفْضَل و اعلیٰ ہے۔ ([2])

تِلاوتِ قرآن افضل ترین عبادت ہے

پیارے اسلامی بھائیو!  غور فرمائیے! تِلاوتِ قرآن کے کیسے کیسے فضائِل ہیں۔ کاش! ہمیں بھی تِلاوتِ قرآن کا شوق نصیب ہو جائے۔ ہمارے پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : اَفْضَلُ عِبَادَۃِ اُمَّتِیْ قِرَاءَۃُ الْقُرْآنِ قرآنِ کریم میری اُمَّت کی اَفْضَل ترین عبادت ہے۔ ([3])

دے شوقِ تلاوت ، دے ذوقِ عبادت          رہوں  باوُضُو  میں  سدا  یااِلٰہی!


 

 



[1]...جامع صغیر ، صفحہ : 83 ، حدیث : 1340۔

[2]...ترمذی ، کتاب فضائل القرآن ، صفحہ : 679 ، حدیث : 2926۔

[3]... شُعَبُ الایمان ، جلد : 2 ، صفحہ : 354 ، حدیث : 2022۔