Book Name:Tilawat e Quran Kay Shoqeen

فرماتے اور رات کے نوافِل میں ہر 3 راتوں میں ایک ختمِ پاک کیا کرتے تھے۔ ([1])

ایک دِن امام بخاری رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه نماز پڑھ رہے تھے ، اس دوران شہد کی مکھی نے آپ کو 17 جگہ ڈنک مارے ، نماز پُوری کرنے کے بعد آپ رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه نے فرمایا : ذرا دیکھو تو کیا چیز ہے جو نماز میں مجھے تکلیف پہنچا رہی تھی؟ شاگردوں نے دیکھا تو آپ کی پیٹھ مبارک 17 جگہ سے سُوجی ہوئی تھی۔ امام بخاری رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه نے شہد کی مکھی کے 17 جگہ ڈنک مارنے کے باوُجُود نماز نہ توڑنے کے متعلق فرمایا : میں ایک سُورت کی تلاوت کر رہا تھا اور میری یہ خواہش تھی کہ میں یہ سُورت پُوری کر لوں۔ ([2])

حضرت اَسْوَد رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه کا شوقِ تلاوت

حضرت اَسْوَد بن یزید رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه بہت عبادت گزار تھے ، آپ نے بھی صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللّٰهِ عَلَیْهِمْ  کی صحبت حاصِل کی ، تِلاوتِ قرآن سے والہانہ محبت رکھتے تھے ، آپ ہر 6 دِن میں ایک ختمِ پاک کیا کرتے تھے اور رمضان المبارک میں آپ کی یہ محبت بہت عروج پر ہوتی تھی ، آپ کا معمول مبارک تھا کہ مغرب کے بعد عشاء تک آرام فرماتے ، پھر ساری رات تِلاوتِ قرآن میں گزار دیتے تھے ، ہر دو راتوں میں ایک بار ختمِ پاک کیا کرتے ، زِندگی کے آخری اَیّام میں آپ شدید بیمار ہو گئے تھے ، بیماری کی شِدَّت کے سبب کروٹ بدلنا مشکل ہوتا تھا ، اس کے باوُجُود آپ کا ذوقِ تِلاوت کم نہ ہوا ، اپنے بھانجے حضرت ابراہیم نخعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه کا سہارا لے کر تِلاوت کیا کرتے تھے ۔ ([3])


 

 



[1]...ہدایۃ السّاری ، صفحہ : 72خلاصۃً۔

[2]...ہدایۃُ السَّارِی ، صفحہ : 70۔

[3]...طبقات الکبری لابن سعد ، جلد : 6 ، صفحہ : 137و138۔