Book Name:Tilawat e Quran Kay Shoqeen

اور وقت مُقَرَّر کر کے بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو درست تجوید و قراءَت کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھنا سکھانے کی سَعَادت حاصِل کرتے ہیں۔ آپ بھی کوشش کر کے مدرسۃ المدینہ بالغان میں شِرْکت کی سَعَادت حاصِل کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اس کی بےشمار برکتیں نصیب ہوں گی۔ آئیے! ترغیب کے لئے ایک  مدنی بہار سنتے ہیں :

گھر میں مدنی انقلاب

دنیاپور( ضلع لودھراں ، پنجاب پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں  آنے سے پہلے میری عملی حالت انتہائی افسوس ناک تھی ، نماز روزے سے دور ، فحاشی و بدنگاہی کا دلدادہ اور دینی معلومات سے جاہِل تھا۔ ہمارا پورا گھرانا ہی فلموں ، ڈراموں  کا بے حدشوقین تھا۔ میری تاریک زندگی میں  نیکیوں  کی صبح یُوں ہوئی کہ ایک دن دعوتِ اسلامی سے وابستہ ایک اسلامی بھائی نے انفرادی کوشش کرتےہوئے مجھے مدرسۃُ المدینہ بالغان میں تجوید و قرأت کے مطابق قراٰنِ پاک پڑھنے کا ذہن دیا ، ان کے سمجھانے پر میں  نے مدرسۃُ المدینہ بالغان میں  داخلہ لے لیا اور پابندی سے شرکت کرنے لگا۔ اس کی برکت سے نماز روزہ ، وضوو غسل وغیرہ کے مسائل سیکھے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے قریب تر ہوتا چلا گیا ، اسی دوران امیرِاہلسنّت  دَامَتْ بَرَکَاتْہُمُ الْعَالِیَه کے رسائل پڑھنے سے فکرِ آخرت کاذہن ملا۔ جب میں  مکمل طور پر دینی ماحول سے وابستہ ہو گیا تو گھر والوں  پر بھی انفرادی کوشش شروع کر دی۔ اللہ پاک کے کرم اور امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتْہُمُ الْعَالِیَه کے دئیے گئے گھر میں  دینی ماحول بنانے کے 19مدنی پھولوں  پر عمل کی برکت سے ان میں  بھی انقلاب برپا ہو گیا گھر کے تمام افراد دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو گئے۔