Book Name:Shab e Baraat kese Guzaren

(یعنی دِل میں دُشمنی رکھنے) والے مسلمان کی دُعا قبول نہیں ہوتی اگر تمام رات نہ جاگ سکے تو جس قدر ہو سکے عبادت کرے اور زیارتِ قبورکرے اگر اس رات کوبیری کے  7 پتے پانی میں جوش دے کر غسل کرے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْعَزِیْز! تمام سال جادُو کے اثر سے محفوظ رہے گا۔ ([1]) 

اپنے مرحُومِیْن کو یاد رکھئے!

پیارے اسلامی بھائیو!  شبِ براءَت میں اپنے اُن پیاروں کو بھی یاد رکھا جائے جو دُنیا سے رخصت ہو چکے ، اپنے مرحُومِین کو یاد رکھنے اور ان کے ساتھ خیر خواہی کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ  اس رحمتوں اور مغفرتوں والی رات میں نیاز دِلا کر ان کے لئے ایصالِ ثواب کا اہتمام کیا جائے۔ امام جلالُ الدِّیْن سُیُوطی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : حضرت عبد اللہ بن عبّاس  رَضِیَ اللہُ عنہ ما سے روایت ہے کہ عید الفطر اور عید الاضحیٰ کے دِن ، ماہِ رجب کے پہلے جمعے ، نصف شعبان کی رات (یعنی شبِ براءَت) اور جمعہ کی رات کو فوت شُدگان کی رُوحیں اپنے گھروں کے دروازوں پر کھڑی ہو جاتی ہیں اور کہتی ہیں : صدقہ کر کے ہم پر رحم کرو اگرچہ روٹی کا ایک لقمہ ہی ہو۔ اگر وہ کوئی چیز نہیں پاتیں (یعنی ان کے ایصالِ ثواب کے لئے کچھ بھی صدقہ نہ کیا جائے تو) حسرت سے واپس لوٹ جاتی ہیں۔ ([2])

شبِ براءَت آنے سے پہلے کرنے کے 3 کام

پیارے اسلامی بھائیو!  شبِ براءَت کو اَعْمَال نامے تبدیل ہوتے ہیں ، لہٰذا اس رات


 

 



[1]...اسلامی زِندگی ، صفحہ : 134۔

[2]...دُرَرُ الحِسَان ، صفحہ : 33 ۔