Book Name:Shab e Baraat kese Guzaren

کی برکتیں لُوٹنے ، مغفرت و بخشش کی خیرات پانے کے لئے بہتر ہے کہ  شبِ براءَت آنے سے پہلے پہلے یہ 3 کام لازمی کر لئے جائیں :

(1) : تَوبہ کر لیجئے!

14 شعبان المعظم کی شام سورج ڈُوبنے کے وقت چونکہ پچھلے سال کا اَعْمَال نامہ لپیٹ دیا جاتا ہے ، اس لئے بہتر ہے کہ شبِ براءَت آنے سے پہلے پہلے تَوبَہ کر لی جائے۔ حدیثِ پاک میں ہے ، پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کا فرمانِ ذیشان ہے : اَلتَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ کَمَنْ لَّاذَنْبَ لَہٗ   گُنَاہ سے توبہ کرنے والا ایسا ہے گویا اُس نے گُنَاہ کیا ہی نہیں۔ ([1])

گُنَاہ نیکیوں میں بدل جاتے ہیں

تَوبَہ کرنے کے بہت فائدے ہیں ، ان میں سے ایک بہترین فائدہ یہ ہے کہ اللہ پاک چاہے تو تَوبہ کی برکت سے گُنَاہوں کو نیکیوں میں تبدیل فرما دیتا ہے۔ پارہ 19 ، سُوْرَۃُ الْفُرْقَان ، آیت : 70 میں اِرْشاد ہوتا ہے :

اِلَّا مَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَاُولٰٓىٕكَ یُبَدِّلُ اللّٰهُ سَیِّاٰتِهِمْ حَسَنٰتٍؕ-  ۱۹ ، الفرقان : ۷۰)

ترجمہ کنز الایمان : مگر جو توبہ کرے اور ایمان لائے اوراچھا کام کرے تو ایسوں کی برائیوں کو اللہ بھلائیوں سے بدل دے گا۔

سُبْحٰنَ اللہ!  معلوم ہوا؛ جو بندہ سچی تَوبہ کرے ، اللہ اور اس کے رسول  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  پر پختہ ایمان رکھے اور تَوبہ کے بعد گُنَاہوں کی طرف واپس نہ لوٹے بلکہ نیکیاں کرے ، اللہ پاک کو راضِی کرنے والے کاموں میں مَصْرُوف رہے ، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اللہ پاک اس کے گُنَاہوں کو نیکیوں میں تبدیل فرما دے گا۔ ([2])


 

 



[1]...ابن ماجہ ، کتابُ الزُّہد ، جلد : 4 ، صفحہ : 491 ، حدیث : 4250۔

[2]...تفسیر صراط الجنان ، پارہ : 19 ، سورۂ فرقان ، زیرِ آیت : 70 ، جلد : 7 ، صفحہ : 61 مفصلاً۔