Book Name:Shab e Baraat kese Guzaren

پیارے اسلامی بھائیو! اچھی نیت اَفْضَل ترین عَمَل ہے۔ آئیے! بیان سننے سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کر لیتے ہیں۔ نیت کیجئے : نگاہیں نیچی کئے تَوَجُّہ کے ساتھ بیان سُنوں گا  عِلْمِ دین کی تعظیم کی خاطر جتنی دیر ہو سکا اَلتَّحِیَّات کی شکل میں (یعنی جس طرح نماز میں اَلتَّحِیَّات پڑھتے ہوئے بیٹھتے ہیں ، اس طرح) بیٹھوں گا  بیان کے بعد خود آگے بڑھ کر مسلمانوں سے سلام کروں گا ہاتھ ملاؤں گا اور نیکی کی دعوت پیش کروں گا۔ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ الْکَرِیْم!

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

 اے عاشقانِ رسول ! شَعْبانُ المعظّم اپنی برکتیں لُٹا رہا ہے ، کل اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! شبِ بَراءَت ہو گی ، شبِ براءَت یعنی نجات کی رات ، جہنّم سے چھٹکارا ملنے کی رات  بہت برکتوں والی عظمتوں والی رات ہے اس رات میں اللہ پاک اپنے بندوں پر خصوصی رحم و کرم فرماتا ہے لاکھوں لاکھ گنہگاروں کی بخشش کر دی جاتی ہے شبِ براءَت دُعاؤں کی قبولیت کی رات ہے شبِ براءَت روزی تقسیم ہونے کی رات ہے اس رات میں رزق کی برکت کے لئے جو دُعا مانگی جائے ، قبول ہوتی ہے۔

آئی شَبِ براءَت ، یہ ہے برکتوں کی رات         لطف وکرم کی رات ہے ، یہ رحمتوں کی رات

جو چاہتے ہو ، تم کو کرے گا خدا عطا                اس کی عنایتوں کی ہے یہ نعمتوں کی رات

غم کا علاج آج کی شب دستیاب ہے             یہ جاں فزا ہیں ساعتیں ، یہ فرحتوں کی رات

بھلائیوں کے در کھلنے کی رات

ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : اللہ کریم 4 راتوں  میں  بھلائیوں  کے دروازے کھول دیتا ہے : (1)بقرہ عید کی رات (2)عیدالفطر کی رات