Book Name:Shab e Baraat kese Guzaren
بغض و کینہ نہ آنے دینا ، کسی سے حَسَد نہ رکھنا ، کسی کے متعلق دِل میں میل نہ رکھنا جنّت میں لے جانے والا عَمَل ہے اور دوسری جانِب غور کیجئے کہ دِل میں بغض رکھنے والا ، حَسَد کا سانپ دِل میں پالنے والا کیسا بدبخت ہے کہ شبِ براءَت کو بھی بخشش و مغفرت سے مَحْرُوم رہتا ہے ، اس لئے ہمیں چاہئے کہ شبِ براءَت آنے سے پہلے پہلے اپنے دِل صاف کر لیں ، اگر کسی کے متعلق دِل میں کچھ میل ہے تو اسے نکال باہَر پھینکیں ، کسی کے ساتھ ناراضی ہے تو دُور کر لیں ، کسی رشتے دار کے ساتھ رَنْجِش چل رہی ہے ، کسی بھی دُنیوی مسئلے کی بنا پر لڑائی ہے ، آپس میں دُوریاں ہیں تو انہیں مٹا دیں۔ تاجدارِ دو عالَم ، نورِ مجسم صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جو باطِل پر ہو اور جھگڑا چھوڑ دے ، اللہ پاک اس کے لئے جنّت کے کونے میں گھر بنائے گا اور جو حق پر ہوتے ہوئے بھی جھگڑا چھوڑ دے ، اللہ پاک اس کے لئے جنّت کے اُوپر والے درجے میں گھر بنائے گا۔ ([1])
اُمَّتِ محبوب کا یارَبّ بنا دے خیر خواہ نفس کی خاطِر کسی سے دِل میں میرے ہو نہ بَیْر
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! آئیے! آخِر میں شبِ براءَت میں پڑھے جانے والے چند نوافِل کے متعلق سُنتے ہیں۔
اولیائے کرام رَحمۃُ اللہ علیہم کے معمولات سے ہے کہ مغرب کے فرض و سُنّت و غیرہ