Book Name:Shab e Baraat kese Guzaren

20 مقبول حج اور 20 سال کے روزوں کا ثواب

مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ اَمِیْرُ  الْمُؤْمنین مَولا علی  رَضِیَ اللہُ عنہ  فرماتے ہیں : شبِ براءَت تھی ، میں نے دیکھا پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نماز ادا فرما رہے ہیں ، آپ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے 14رکعت نماز ادا فرمائی ، نماز سے فارغ ہونے کے بعد آپ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم بیٹھ گئے اور 14مرتبہ سورۂ فاتحہ ، 14مرتبہ سورۂ اخلاص (قُلْ ھُوَاللّٰہُ اَحَد) ، 14مرتبہ سورۂفَلق (قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَق) ، 14مرتبہسورۂنَاس(قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاس)اورایک بار آيَةُ الْکُرسی  پڑھی اور آخر میں اس آیتِ کریمہ کی تلاوت فرمائی :

لَقَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ عَزِیْزٌ عَلَیْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِیْصٌ عَلَیْكُمْ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ(۱۲۸)  (پارہ : 11 ، سورۂ تَوْبَه : 128)

ترجمہ کنزُ الایمان : بےتمہارے پاس تشریف لائےتم میں سےوہ رسول جن پر تمہارا مشقت میں پڑنا گِراں ہے تمہاری بھلائی کے نہایت چاہنے والےمسلمانوں پر کمال مہربان مہربان۔

مولیٰ علی  رَضِیَ اللہُ عنہ  فرماتے ہیں : جب آپ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  فارِغ ہوئے تو میں نے اس بارے میں پوچھا تو فرمایا : اے علی! جو اس طرح عمل کرے جو تم نے دیکھا تو اس کے لئے 20 مقبول حج اور 20 سال کے مقبول روزوں کا ثواب لکھا جائے گا۔ ([1])

شبِ براءَت کے 100 نوافِل کی فضیلت

علامہ احمد صاوی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : جو کوئی شبِ براءت میں 100 رکعت نفل پڑھے ، اللہ پاک اس کے پاس 100 فرشتے بھیجے گا ، 30 فرشتے اسے جنّت کی بشارت دیں


 

 



[1]...شعب الایمان ، جلد : 3 ، صفحہ : 386 ، حدیث : 3841۔