Book Name:Shab e Baraat kese Guzaren

گے ، 30 فرشتے اسے عذاب سے بچائیں گے ، 30 فرشتے اس سے دُنیوی آفات دُور کریں گے اور باقی 10 فرشتے اسے شیطان کے مکر و فریب سے بچائیں گے۔ ([1])

علَّامہ ضیاءُ الدِّیْن دِیْرِینی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  انہی 100 نوافِل کے متعلق فرماتے ہیں : اللہ پاک کے نیک بندے شبِ براءَت میں 100 رکعت نماز اس طرح ادا کرتے تھے کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد 10 مرتبہ سُورۂ اِخْلاص (قُل ھُوَاللّٰہُ اَحَد) پڑھتے۔ امام حَسَن بصری  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : مجھے 30 صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہ علیہم نے حدیث بیان فرمائی کہ جس نے یہ نماز پڑھی ، اللہ پاک اس کی طرف 70 مرتبہ نگاہِ کرم فرماتا ہے اور ہر نگاہِ کرم کے بدلے اس کی 70 حاجات پُوری فرماتا ہے ، ان میں سے ایک حاجت یہ ہے کہ اس بندے کی مغفرت کر دی جاتی ہے۔ ([2])

یاخُدا! میری مغفرت فرما                         باغِ فِردوس مرحمت فرما

تُو گُنَاہوں کو کر معاف اللہ!                        میری مقبول معذرت فرما

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

صَلوٰۃُ التَّسْبِیْح بھی پڑھ لیجئے!

حضرت عَلَّامہ عَلِی قاری  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : بہتر یہ ہے کہ شبِ براءَت میں صَلٰوۃُ التَّسْبِیْح بھی ادا کی جائے۔ ([3]) صَلٰوۃُ التَّسْبِیْح بہت فضیلت والی نماز ہے۔ ابوداؤد شریف کی حدیثِ پاک میں ہے ، سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے اپنے


 

 



[1]...حاشیہ صاوی علی الجلالین ، پارہ : 25 ، سورۂ دخان ، زیِر آیت : 3 ، جلد : 3 ، صفحہ : 256۔

[2]...طہارۃ القلوب ، صفحہ : 136۔

[3]...مجموع رسائِل العلامہ الملا علی القاری ، الرسالۃ : التبیان...الخ ، جلد : 3 ، صفحہ : 51۔