Book Name:Shab e Baraat kese Guzaren

راتوں مثلاً شبِ براءَت ، شبِ قدر ، شبِ معراج وغیرہ کے اجتماعات کا بھی اہتمام ہوتا ہے *  شبِ براءَت کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مراکز فیضانِ مدینہ اور شعبہ ائمّہ مساجِد کے تحت مساجد میں مغرب کی نماز باجماعت ادا کرنے کے بعد  شبِ براءَت کے 6 نوافِل پڑھنے کی ترغیب بھی دِلائی جاتی ہے اور خوش نصیب عاشقانِ رسول یہ نوافِل پڑھنے کی سعادت حاصِل کرتے ہیں*  قرآنِ کریم کی تِلاوت بھی ہوتی ہے *  پھر عشاء کی نماز کے بعد اِجتماعِ شبِ براءَت بھی ہوتا ہے *  جس میں تِلاوت *  نعت *  سُنتوں بھرا بیان *  اور رِقَّت انگیز دُعا کا سلسلہ ہوتا ہے ، دُنیا بھر میں لاکھوں لاکھ عاشقانِ رسول اس اجتماعِ پاک میں اپنے اپنے شہروں میں شرکت کرتے ہیں ، یہ اجتماع ساری رات کا ہوتا ہےاور آخر میں سحری کی ترکیب ہوتی ہے ، خوش نصیب عاشقانِ رسول  15 شعبانُ المعظم کا نفل روزہ رکھنے کی سعادت حاصِل کرتے ہیں۔ بڑا پُر لطف اور رِقّت انگیز ماحول ہوتا ہے۔ آپ بھی اس اجتماعِ پاک میں شریک ہونے اور شبِ براءَت نیکیوں میں گزارنے کی نیت کر لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بڑی برکتیں نصیب ہوں گی۔ آئیے! ترغیب کے لئے ایک مدنی بہار سُنتے ہیں :

  گُنَاہوں بھری زِندگی میں مدنی انقلاب

لاہور (پنجاب ، پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے : دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے میں زیادہ تَر بدمذہبوں کی صحبت میں رہتا  اور اس کے علاوہ بھی بہت سارے گُنَاہوں کی دلدَل میں پھنسا ہوا تھا ، میری گُنَاہوں بھری زِندگی میں نیکیوں کی بہار یُوں آئی کہ ایک مرتبہ ایک اسلامی بھائی نے مجھے شبِ براءَت کے