Book Name:Shab e Baraat kese Guzaren

مقامات پر اجتماعی اعتکاف کروایا جاتا ہے ، اعتکاف  گُنَاہوں سے بچنے اور ماہِ رمضان نیکیوں میں گزارنے کا بہترین طریقہ ہے ، ابھی سے اجتماعی اعتکاف میں شرکت کرنے کی نیت کر لیجئے۔ آئیے! اعتکاف کے فضائل پر 3 احادیث سنتے ہیں : * اللہ پاک کے آخری نبی ، مکی مدنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جو اللہ پاک کی رضا و خوشنودی کے لئے ایک دِن کا اعتکاف کرے گا اللہ پاک اس کے اور جہنّم کے درمیان 3 خندقیں حائِل کر دے گا ، ہر خندق کی مَسَافت (یعنی دُوری) مشرق ومغرب کے فاصلے سے بھی زیادہ ہے۔ ([1])* اُمُّ المُؤمِنِیْن حضرت عائشہ صدیقہ طیبہ ، طاہرہ رَضِیَ اللہُ عنہا سے روایت ہے : مَنْ اِعْتَکَفَ اِیْمَاناً وَ اِحْتِسَابًا غُفِرَ لَہٗ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ جس نے ایمان کے ساتھ اور ثواب حاصِل کرنے کی نیت سے اعتکاف کیا اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے۔ ([2]) * ایک حدیثِ پاک میں فرمایا : جس نے رمضان المباک میں 10 دِن کا اعتکاف کر لیا وہ ایسا ہے جیسے 2 حج اور 2 عمرے کئے۔ ([3])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

 “ القرآن الکریم “ ایپلی کیشن

پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! دعوتِ اسلامی ہمیں موبائل کے ذریعے بھی نیکیاں کمانے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ دَعْوَتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک موبائل ایپلی کیشن جاری کی گئی ہے ، جس کا نام ہے : Al Quran al kareem


 

 



[1]...شُعَبُ الْاِیْمَان ، باب : فی الاعتکاف ، جلد : 3 ، صفحہ : 425 ، حدیث : 3965۔

[2]...جَامِع صغِیر ، صفحہ : 516 ، حدیث : 8480۔

[3]...جَامِع صغِیر ، صفحہ : 516 ، حدیث : 8479۔