Book Name:Nafarmani Ka Anjam
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف (ترجمہ : میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
فرمانِ آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : اللہ پاک کی خاطِر آپس میں محبت رکھنے والے جب آپس میں ملیں ، ہاتھ ملائیں اور نبی ( صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ) پر درود بھیجیں تو اُن کے جُدا ہونے سے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گُنَاہ بخش دئیے جاتے ہیں۔ ([1])
پڑھتا رہوں کثرت سے درود اُن پہ سَدا میں اور ذِکْر کا بھی شوق پئے غوث و رضا دے ([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے : اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیّات اَعْمَال کا دار ومدار نیتوں پر ہے۔ ([3])
پیارے اسلامی بھائیو! اچھی نیت اَفْضَل ترین عَمَل ہے۔ آئیے! بیان سننے سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کر لیتے ہیں۔ مثلاً نیت کیجئے : * نگاہیں نیچی کئے تَوَجُّہ کے ساتھ بیان سُنوں گا * عِلْمِ دین کی تعظیم کی خاطر جتنی دیر ہو سکا دوزانو (یعنی نماز میں اَلتَّحِیَّات پڑھتے ہوئے جیسے بیٹھتے ہیں ، اس