Book Name:Nafarmani Ka Anjam

گُنَاہ 10 بُرائیاں لاتا ہے

پیارے اسلامی بھائیو!  گُنَاہ اور نافرمانی سخت ہلاکت خیز ہے ، مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ ، اَمِیْرُ الْمُؤمنین حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰهُ عَنْه فرماتے ہیں : گُنَاہ اگرچہ ایک ہی ہو ، اپنے ساتھ 10 بُرائیاں لے کر آتا ہے : (1) : گُنَاہ کرنے والا اللہ پاک کو غضب دلاتا ہے (2) : گُنَاہ کرنے والا اِبلیس (یعنی شیطان) کو خوش کرتا ہے (3) : گُنَاہ کرنے والا جنّت سے دُور اور (4) : جہنّم کے قریب ہو جاتا ہے (5) : گُنَاہ کرنے والا خُود اپنے آپ پر ظلم کرتا ہے (6) : گُنَاہ کرنے والا اپنے باطِن کو ناپاک کر لیتا ہے (7) : گُنَاہ کرنے والا اَعْمَال لکھنے والے فرشتوں کو تکلیف دیتا ہے (8) : گناہ کرنے والا نبی اکرم ، نورِ مجسم صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم کو غمگین کرتا ہے (9) : گناہ کرنے والا زمین و آسمان کو اپنے خِلاف گواہ بناتا ہے (10) : گناہ کرنے والا انسانوں سے خیانت اور اللہ رَبُّ العالمین کی نافرمانی کرتا ہے۔ ([1])

پیارے اسلامی بھائیو!غور فرمائیے! اللہ پاک اور اس کے پیارے محبوب  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   کی نافرمانی کیسی ہلاکت خیز ہے *اللہ پاک کی نافرمانی گویا اللہ پاک سے جنگ ہے *نافرمان پر لعنت برستی ہے*نافرمانی کی وجہ سے دل اُلٹ دئیے جاتے ہیں*نافرمانی ذِلَّت ورُسوائی  کا سبب ہے* نافرمانی آفتوں اور بلاؤں کا سبب ہے*اور اللہ و رسول کا نافرمان ایسا بدنصیب ہے کہ اس پر جانور بھی لعنت بھیجتے ہیں۔


 

 



[1]...آنسوؤں کا دریا ، صفحہ : 49۔