Book Name:Nafarmani Ka Anjam

تَوبہ کر لیجئے!

 اے عاشقانِ رسول ! ابھی وقت ہے ، ہماری سانسیں چل رہی ہیں ، تَوبہ کا دروازہ کھلا ہے ، آج توبہ کر لیں تو گُنَاہوں کی معافی کی صُورت بَن سکتی ہے * اللہ نہ کرے اگر گناہ کرتے کرتے ہی مَلَکُ الْمَوت عَلَیْهِ السَّلَام تشریف لے آئے * سانسیں ٹوٹ گئیں * رُوح بدن سے جُدا ہو گئی * آہ! گناہ کرتے کرتے قبر میں اُتر گئے * اللہ و رسول ہم سے ناراض ہو گئے * گُنَاہوں پر پکڑ ہو گئی * ہمارے یہی گُنَاہ درندوں کی صُورت بن کر قبر میں آگئے * سانپ بچھو لاشے سے لپٹ گئے * قبر کی دیواریں آپس میں مِل گئیں تو اُس اندھیری قبر میں ، تنہائی میں ، وَحْشت بھرے ماحول میں کہاں جائیں گے؟ کسے مدد کو بُلائیں گے؟

قبر محبوب کے جلووں سے بسا دے مالک             تیرا کیا جائے گا میں شاد رہوں گا یاربّ!

اس لئے آج وقت ہے ، اچھا یہی ہے کہ آج بلکہ ابھی سچی پکّی توبہ کر لیں ، گُنَاہ چھوڑ دیں اور پکّی نیت کر لیں کہ * اب کبھی گُنَاہ نہیں کریں گے * اب ہماری کوئی نماز قضا نہیں ہو گی * رمضان المبارک کے روزے بھی پُورے رکھیں گے * زکوٰۃ فرض ہوتی ہے تو وہ بھی پُوری پُوری ادا  کر دیں گے * چہرے پر سُنّتِ مصطفےٰ بلکہ سُنّتِ انبیا یعنی داڑھی شریف بھی پُوری ایک مٹھی سجائیں گے * فلمیں ڈرامے دیکھنے ، گانے سننے کی بجائے مدنی چینل کے عِلْمِ دین سے   بھر پُور پروگرام دیکھا کریں گے * نعتیں سُنا کریں گے *  تِلاوت کیا اور سُنا کریں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!

تَوبہ و استغفار اچھی زِندگی کا ذریعہ ہیں

 اللہ پاک قرآنِ کریم  میں ارشاد فرماتا ہے :