Book Name:Nafarmani Ka Anjam

سورۂ زُمَر ، آیت : 53 میں ارشاد ہوتا ہے :

قُلْ یٰعِبَادِیَ الَّذِیْنَ اَسْرَفُوْا عَلٰۤى اَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوْا مِنْ رَّحْمَةِ اللّٰهِؕ-اِنَّ اللّٰهَ یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ جَمِیْعًاؕ-اِنَّهٗ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ(۵۳)  (پارہ : 24 ، سورۂ زُمَر : 53)

ترجمہ کنزُ الایمان : تم فرماؤ اے میرے وہ بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی اللہ کی رحمت سے نااُمید نہ ہو بےشک اللہ سب گناہ بخش دیتا ہے بےشک وہی بخشنے والا مہربان ہے۔

3 مرتبہ دُعائے مغفرت کی برکت

امام اَبُو اللَّیث سمر قندی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه لکھتے ہیں : پچھلی قوموں میں ایک شخص تھا ، اس نے بہت گُنَاہ کئے تھے ، ایک بار اُس نے  اپنی پچھلی زِندگی کے متعلق سوچا ، گُنَاہوں کے متعلق غور و فِکْر کیا تواُسے شرمندگی ہوئی ، حالتِ ندامت میں اُس نے 3 مرتبہ کہا : اَللّٰہُمَّ غُفْرَانَکَ ، اَللّٰہُمَّ غُفْرَانَکَ ، اَللّٰہُمَّ غُفْرَانَکَ مولیٰ! تیری بخشش... اِلٰہی! تیری بخشش ، اے اللہ پاک! تیری بخشش۔ اسی لمحے اسے موت آگئی اور اللہ پاک نے اس کی بخشش فرما دی۔ ([1])  اللہ پاک ہمیں سچی توبہ کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : ہفتہ وار اجتماع

پیارے اسلامی بھائیو!  تَوبہ کا ذِہن پانے ، گُنَاہ چھوڑنے اور نیکیوں پر استقامت پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بھی خوب حصّہ لیجئے! اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللّٰہُ الْکَرِیْم!


 

 



[1]...تنبیہ الغافلین ، صفحہ : 53۔